Skip to main content

https://ilmiatonline.com

سکالرشپ

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں 19ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اطلاقی حیوانیات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت؛ 36 جامعات کے محققین، اساتذہ اور طلبہ کی شرکت

لاہور: پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ہلالِ امتیاز، ستارۂ امتیاز) نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ 19ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اطلاقی حیوانیات (ICAZ-2026) میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کا مرکزی موضوع ’’ون ہیلتھ، موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت اور پائیدار حیاتیاتی معیشت کے لیے اطلاقی حیوانیات سے استفادہ‘‘ تھا، جس میں پاکستان کی 36 جامعات سے تعلق رکھنے والے محققین، ماہرینِ تعلیم، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد اطلاقی حیوانیات کے شعبے میں ہونے والی جدید سائنسی تحقیق کو اجاگر کرنا، علمی و تحقیقی تجربات کا تبادلہ اور اس شعبے میں سامنے آنے والی نئی پیش رفت پر غور و خوض کرنا تھا۔

اس موقع پر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، صحت کے مربوط تصور (ون ہیلتھ) اور پائیدار حیاتیاتی معیشت کے فروغ سے متعلق تحقیقی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔کانفرنس نے ملک بھر کی جامعات کے محققین اور طلبہ کو اپنے تحقیقی کام پیش کرنے، سائنسی معلومات کے تبادلے اور باہمی علمی روابط کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

0 Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے