یو ای ٹی لاہور کے 33ویں کانووکیشن کی تیاریاں مکمل، تقریب 10 نومبر کو منعقد ہوگی۔۔۔۔۔۔۔گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے
لاہور (پریس ریلیز): یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے 33ویں سالانہ کانووکیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کانووکیشن کی پروقار تقریب منگل، 10 نومبر 2026ء کو صبح 9:30 بجے یونیورسٹی کے جدید نیو آڈیٹوریم کمپلیکس میں منعقد ہوگی، جس کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر یو ای ٹی سردار سلیم حیدر خان ہوں گے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی، یونیورسٹی کے اعلیٰ انتظامی افسران، اساتذہ، فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اور ان کے والدین بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
کانووکیشن کے دوران سیشن 2022ء کے بیچلرز فارغ التحصیل طلبہ و طالبات، آرکیٹیکچر سیشن 2021ء کے فارغ التحصیلین، جبکہ ایم بی اے، ای ایم بی اے، ایم ایس سی، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے ان طلبہ و طالبات کو ڈگریاں اور میڈلز دیے جائیں گے جنہوں نے 21 نومبر 2025ء سے 10 نومبر 2026ء کے دوران اپنی ڈگری کی تمام تر ضروریات مکمل کی ہیں۔
۔