قومی خبریں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اولمپک موومنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو) نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اولمپک موومنٹ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی کی، جس کا مقصد کھیلوں کی تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور طلبہ میں اولمپک اقدار کے فروغ کو اجاگر کرنا تھا۔

وفد میں عارف سعید، ایشین اولمپک کونسل کے نمائندے اور ایشین گیمز آئچی۔ناگویا 2026 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے حکام شامل تھے۔ اس موقع پر طلبہ، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے منتظمین کو بین الاقوامی اسپورٹس رہنماؤں سے ملاقات اور کھیلوں کے ذریعے قیادت، ذاتی ترقی اور عالمی یکجہتی کے فروغ سے متعلق قیمتی معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

تقریب کو کھیلوں کے شعبے میں بین الاقوامی روابط کے فروغ اور نوجوان نسل میں اولمپک اقدار کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button