یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یو وی اے ایس) لاہور میں آئندہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے سلسلے میں بدھ کے روز “منشیات سے پاک کیمپس کلچر کی تشکیل” کے موضوع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے پہلے آگاہی واک کی قیادت کی اور بعد ازاں سیمینار کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈرگز ایڈوائزری ٹریننگ ہب سید ذوالفقار حسین، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، ڈین فیکلٹی آف بائیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد انیب، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آگاہی واک وائس چانسلر آفس سے شروع ہوئی اور کیمپس کا چکر لگانے کے بعد مین لان کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ واک کا مقصد طلبہ اور اساتذہ میں صحت مند اور منشیات سے پاک تعلیمی ماحول کے فروغ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے کہا کہ لوگ عموماً زندگی کے مختلف مسائل اور دباؤ سے بچنے کے لیے منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اور بزرگوں کے سوچنے اور مسائل سے نمٹنے کے انداز میں ایک واضح نسلی فرق موجود ہے، جسے نظر انداز کرنے کے بجائے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی پر بھی زور دیا۔