Skip to main content

https://ilmiatonline.com

قومی خبریں

گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان کی اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور میں مستقل ڈینز کی تقرریوں کی منظوری

 گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  میں مستقل ڈینز کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عامر سہیل ڈین، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبین  ڈین، فیکلٹی آف فارمیسی
پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب  ڈین، فیکلٹی آف لاء اورپروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی تعینات ہو گئے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے نومنتخب ڈینز کو دلی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے کامیاب مدتِ ذمہ داری کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ڈینز اپنی علمی مہارت، پیشہ ورانہ تجربے اور مؤثر قیادت کو بروئے کار لاتے ہوئے جامعہ میں تعلیمی معیار کی بہتری، تحقیق کے فروغ، جدت طرازی اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔وائس چانسلر نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور جامعہ کی علمی و تحقیقی ساکھ کو مضبوط کرنے کے لیے باہمی تعاون، مؤثر تعلیمی انتظام و انصرام اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔یہ تقرریاں  اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور میں تعلیمی قیادت کو مزید مستحکم کرنے اور معیاری تعلیم، تحقیق اور معاشرتی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے