Skip to main content

https://ilmiatonline.com

قومی خبریں

چیئرمین ایچ ای سی کی زیرِ صدارت ایجنٹک اے آئی اور گورننس سے متعلق تربیتی پروگرام

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اسلام آباد میں منعقدہ تربیتی سیشن ’’دی انٹیلی جنس شفٹ — ایگزیکٹو پروگرام آن ایجنٹک اے آئی اینڈ گورننس‘‘ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ یہ پروگرام ایچ ای سی نے ہواوے کے اشتراک سے منعقد کیا۔پروگرام میں پاکستان بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، جہاں ایجنٹک مصنوعی ذہانت (Agentic AI) کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے اور اعلیٰ تعلیم پر اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

تربیتی سیشن میں تدریس، تعلیم و تعلم، تحقیق اور جامعات کے انتظامی امور میں ایجنٹک اے آئی کے ممکنہ استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر مصنوعی ذہانت کو ذمہ دارانہ انداز میں اپنانے اور اس کے مؤثر استعمال کے لیے مناسب گورننس فریم ورک تشکیل دینے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔پروگرام نے جامعات کے سربراہان اور اساتذہ کو جدید اے آئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ شرکاء نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت کے انضمام، تدریسی و تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے اور ادارہ جاتی انتظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے