Skip to main content

https://ilmiatonline.com

قومی خبریں

کلچر پروموشن سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرزاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بغداد الجدید کیمپس میں پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے ایک ثقافتی تقریب

کلچر پروموشن سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرزاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بغداد الجدید کیمپس میں پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے ایک ثقافتی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں پشتون ثقافت روایات تہذیبی ورثے اور ملکی یکجہتی کو اجاگر کیا گیا۔طلبہ و طالبات اور مہمان فنکاروں نے خوبصورت علاقائی لباس میں پشتون اور دوسری ثقافتوں کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان بھر سے آنے والے طلباوطالبات ایک گلدستے کی مانند ہیں اور قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشتون کلچر مہمان نوازی بہادری اور بھائی چارے کے لیے مشہور ہے۔ تقریب میں وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدارنے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ فیئرز پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا سینئر اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نےبھرپور شرکت کی۔اس موقع پر پنجاب ، گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں کے کلچر کو بھی خوبصورت لباس سے پیش کیا گیا۔طلباوطالبات نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرزپروفیسر ڈاکٹرآصف نوید رانجھا کو پشتون روایتی پگڑی اور ڈین فیکلٹی آف شوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرروبینہ بھٹی کو پشتون روایتی چادر پہنائی۔دن بھر جاری رہنے والے فیسٹیول میں یونیورسٹی کے طلبہ طالبات  اساتذہ اور یونیورسٹی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے