Skip to main content

https://ilmiatonline.com

قومی خبریں

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 38 سائنسدانوں (محققین) کو دنیا کے اعلیٰ ترین 2 فیصد سائنسدانوں کی  جاری کردہ فہرست میں شامل…….فہرست سٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ اور معلومات کی تجزیہ کار نامور عالمی کمپنی ایلسیویئر کی طرف سے شائع کی گئ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 38 سائنسدانوں (محققین) کو دنیا کے اعلیٰ ترین 2 فیصد سائنسدانوں کی  جاری کردہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فہرست سٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ اور معلومات کی تجزیہ کار نامور عالمی کمپنی ایلسیویئر کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ ہر سال اس فہرست میں دنیا بھر کے ان سائنسدانوں کو شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں گرانقدر کام کیا ہو اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے ان کا تحقیقی مجلہ بطور حوالہ شامل کیا گیا ہو اور سائنسی تحقیق کے لیے معاون ہو۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 38 سائنسدانوں کی عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شمولیت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے اکیڈیمک وژن اور معیاری تدریس و تحقیق کے لئے انکی ترجیحات کی عکاس ہے ۔

یہ اعزاز جامعہ اسلامیہ بہاولپور کی قومی اور عالمی سطح پر علمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے جن سائنسدانوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے ان کا تعلق حیاتیات، طبیعات، کیمیا، ماحولیات، زراعت، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مصنوعی ذہانت، ادویہ سازی، طب اور سماجی علوم سے ہے۔ ان سائنسدانوں میں فیصل ذوالفقار، محمد الطاف نذیر، ماجد نیاز اختر، محمد اظہر خان، محمد فاروق وارثی، عثمان ذوالفقار، محمد فہد عمر، محمد عادل، غلام مرتضیٰ، طیبہ نجم، عبدالرحمٰن، ظہیر عباس، محمد علی رضا، واجد نسیم، مرتضیٰ حسن،راشد اقبال ،رانامحمد حسن بلال،عصمت بی بی، مکشوف  احمد،  محمد مہدی حسن، ظفر اقبال، غلام عباس، ریاض حسین، اسد اللہ مدنی، منور عباس، سلمان بن نعیم، افتخار رشید، حمیرا ارشد، خالد محمد محمود، محمد ریاض، محمد یوسف رفیق، اعجاز حسین، حافظ محمد آصف،  محمدطلحہ آصف، محمد ندیم  اختر، عبدالغفار، محمد بابر تاج ، ابرار نذیرشامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے