Skip to main content

https://ilmiatonline.com

قومی خبریں

شعبہ ڈیٹا سائنس فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا اینبلرز کے ساتھ باضابطہ اشتراکِ عمل کے لیے ایک تقریب کا انعقاد

شعبہ ڈیٹا سائنس فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے اینبلرز کے ساتھ باضابطہ اشتراکِ عمل کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔اینبلرزایک ایسا ادارہ ہے جو انٹرپرینیورشپ، ای کامرس، ڈیجیٹل مہارتوں، تربیت،مینٹورشپ اور صنعت سے ہم آہنگ تعلیم کے شعبوں میں سرگرمِ عمل ہے۔ اس معاہدے کے لیٹر آف انٹینٹ  پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور اینبلرز کے سی ای او و شریک بانی ثاقب اظہر نے دستخط کیے۔ شعبہ ڈیٹا سائنس کے چیئرمین اور فوکل پرسن ڈاکٹر فہیم مشتاق باجوہ نے اس اشتراکِ عمل کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس تعاون کا مقصد انٹرنشپس، صنعتی دوروں، ماہرین کے لیکچرز، رہنمائی، نیٹ ورکنگ اور پیشہ ورانہ ترقی کے ذریعے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور طلبہ کے کیریئر کی تعمیر و ترقی میں معاونت کرنا ہے۔ یہ اشتراک ورکشاپس، بوٹ کیمپس، سیمینارز، مہمان مقررین کے لیکچرز اور عملی تربیت کے ذریعے ڈیٹا سائنس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ، جنریٹو اے آئی ، ڈیٹا اینالیٹکس، بزنس انٹیلی جنس اور ڈیٹا ویژولائزیشن کے شعبوں میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ یہ شراکت داری اسٹارٹ اپ آگاہی، ہیکاتھونز، انوویشن چیلنجز، رہنمائی اور کاروباری ماڈل کی تشکیل کے ذریعے انٹرپرینیورشپ اور جدت طرازی کو فروغ دے گی۔ مشترکہ تحقیق، اطلاقی منصوبوں، فائنل ایئر پروجیکٹس، کیپ اسٹون پروجیکٹس، کیس اسٹڈیز اور ڈیٹا پر مبنی حل کی تیاری میں سہولت فراہم کرے گیاور ذمہ دارانہ اے آئی ، ڈیٹا کے اخلاقی اصولوں، پرائیویسی، سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی اور ڈیجیٹل تحفظ جیسے شعبوں میں استعدادِ کار بڑھانے اور علم کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی۔ فریقین کانفرنسوں، سیمینارز، ٹیکنالوجی سمٹس، کیریئر ایونٹس، نمائشوں، مقابلوں، آگاہی مہمات، صنعت کے ساتھ روابط، ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات اور صنعت سے متعلقہ تعلیمی وسائل و عملی کیس اسٹڈیز کی تیاری میں بھی باہمی تعاون کریں گے۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، چیئرمین شعبہ شماریات پروفیسر ڈاکٹر زوار حسین، شعبہ کمپیوٹر سائنس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حمیرا ارشد، شعبہ ڈیٹا سائنس کے چیئرمین اور فوکل پرسن ڈاکٹر فہیم مشتاق باجوہ، اینبلز کراچی اور بہاولپور کے سربراہان/نمائندگان، مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی۔

عالمی یوم امن کی مناسبت سے آئی یو بی کلچر پرومومشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بغداد کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کلچرل پیس واک کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی یوم امن کی مناسبت سے آئی یو بی کلچر پرومومشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بغداد کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کلچرل پیس واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئج پروفیسر ڈاکٹر عامر سہیل اور ایڈوائزر کلچر پروموشن سوسائٹی ڈاکٹر اطہر لاشاری نے کی۔ کلچرل پیس واک میں پاکستان کے مخلتف صوبوں، قومیتوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل کا کہنا تھا کہ کلچر ہی وہ راستہ ہے جہاں ہم سب لوگ ایک دوسرے سے جڑتے ہیں ۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ سرائیکی ڈاکٹر ممتاز بلوچ، کو ایڈوائزر کلچر پروموشن سوسائٹی سبطین یاسر گوپانگ، ایڈوائزرآئی یو بی آرٹ اینڈ فوٹو گرافی سوسائٹی فرجاد فیض اور دیگر اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے