سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیرِ اہتمام سیرت کوئز اصحابِ بدرؓ کے تابندہ نقوش کا انعقاد۔۔۔۔۔۔
سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیرِ اہتمام سیرت کوئز اصحابِ بدرؓ کے تابندہ نقوش کے سلسلے میں خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔تحریری ٹیسٹ میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو نوجوان نسل کی سیرتِ نبوی ﷺ اور اسلامی تاریخ سے گہری دلچسپی اور وابستگی کا مظہر ہے۔ اس موقع پر دو نابینا طلبہ کی شرکت بھی خصوصی طور پر قابلِ تحسین رہی جو علم کے حصول کے لیے ان کے عزم حوصلے اور علمی و دینی سرگرمیوں میں بھرپور شمولیت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ اس علمی و دینی مقابلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز کے رجسٹرڈ طلبہ و طالبات کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دینی مدارس کے طلبہ کو بھی شرکت کا موقع فراہم کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے بھی ٹیسٹ کے دوران ہال کا دورہ کیا اور اسے انتہائی مفید دینی و علمی سرگرمی قرار دیا۔ دینی مدارس کے طلبہ کے لیے تحریری ٹیسٹ عربی زبان میں مرتب کیا گیا، تاکہ وہ اپنی علمی استعداد اور دینی فہم کے مطابق اس مقابلے میں حصہ لے سکیں۔ تحریری مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ مقابلے کے اگلے مرحلے میں شرکت کے اہل ہوں گے۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈائریکٹر سیرت چیئر پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن اور چیئرمین شعبۂ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوسائٹی نے آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوسائٹی نے آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ اس ایونٹ کا مقصد آفات سے نمٹنے کی تیاری خطرات کو کم کرنے اور کمیونٹی کی قوتِ مدافعت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی جن کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اساتذہ اور طلبا وطالبات بھی موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد آفات کے خطرات کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا اور قدرتی و انسانی ساختہ آفات کے اثرات کو کم کرنے میں سائنسی علم، تیاری اور اجتماعی ذمہ داری کے کردار پر زور دینا تھا۔ اس موقع پر، کی صدر مریم ساجد نے وائس چانسلر اور شرکاء کو آفات سے متعلق آگاہی کی اہمیت اور کمیونٹی میں تیاری اور مشترکہ ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت کے بارے میں بریفنگ دی۔ یہ واک ایک محفوظ اور زیادہ مستحکم معاشرے کے قیام کے لیے سائنسی فہم ذمہ دارانہ شہریت اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کے حوالے سے یونیورسٹی کے عزم کی عکاس تھی۔