اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی قیادت میں سموگ سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی قیادت میں سموگ سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس سرگرمی کا مقصد سموگ اور فضائی آلودگی کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس سیمیناراور واک کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیرِ انتظام ‘آئی یو بی کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرنمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی نے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے تعاون سے کیا تھا۔ شرکاء نے فضائی آلودگی میں کمی، صاف ہوا کے فروغ، ماحول دوست طریقوں اپنائے جانے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وائس چانسلر نے طلبہ اور کمیونٹی میں ماحولیاتی آگاہی بڑھانے، اسموگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ذمہ دارانہ رویے اور عملی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔