ایچ ای سی کا طلبہ کے لیے ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پروگرامز سے متعلق اہم انتباہ…… ہائر ایجوکیشن کمیشن ) نے طلبہ کو) پروگرامز میں داخلہ لینے یا فیس جمع کرانے سے قبل متعلقہ پروگرام، مقامی پارٹنر ادارے اور مخصوص کیمپس کی منظوری اور شناخت کی حیثیت لازماً جانچنے کا مشورہ دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے طلبہ کو Transnational Education (TNE) پروگرامز میں داخلہ لینے یا فیس جمع کرانے سے قبل متعلقہ پروگرام، مقامی پارٹنر ادارے اور مخصوص کیمپس کی منظوری اور شناخت کی حیثیت لازماً جانچنے کا مشورہ دیا ہے۔ایچ ای سی کے مطابق بیرونِ ملک جامعات کے ایسے ڈگری پروگرامز جو پاکستان میں مقامی پارٹنر اداروں کے ذریعے پیش کیے جا رہے ہوں، ان میں داخلے سے قبل طلبہ کو یہ تصدیق کرنی چاہیے کہ متعلقہ پروگرام ایچ ای سی سے منظور شدہ ہے یا نہیں۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ صرف ایچ ای سی سے منظور شدہ TNE پروگرامز ہی پاکستان میں تسلیم یا مساوی (Equated) کیے جائیں گے۔ غیر منظور شدہ پروگرام میں داخلہ لینے کی صورت میں طلبہ کو مستقبل میں ڈگری کی شناخت یا مساوات کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ایچ ای سی نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی فیس یا ادائیگی کرنے سے پہلے متعلقہ ادارے، پروگرام اور کیمپس کی حیثیت سرکاری ذرائع سے ضرور چیک کریں۔
طلبہ منظور شدہ TNE اداروں اور پروگرامز کی تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر TNE Institutions سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ ٹرانس نیشنل ایجوکیشن سے متعلق پالیسی اور دیگر رہنما اصول بھی ایچ ای سی کے سرکاری TNE پورٹل پر دستیاب ہیں۔