اک گوہرِ نایاب ہے رفاقت علی اکبر
زرینہ کا انتخاب ہے رفاقت علی اکبر
وہ جس کی روشنی سے روشن ہوئے ضمیر
مانندِ آفتاب ہے رفاقت علی اکبر
علم و ہنر میں اوجِ ثریا کو کیوں ناچھوئے
اکبر سے فیض یاب ہے رفاقت علی اکبر
سخت کوشی سے عبارت ہے کتابِ زندگی
اور اس کا انتساب ہے رفاقت علی اکبر
مُعتبر ٹھہرے ہمیشہ شہر میں اُس کی دلیل
اک معرفت کا باب ہے رفاقت علی اکبر
بد خواہ سے با خبر ہے فطرت میں صُلح جُو
رفاقت میں لا جواب ہے رفاقت علی اکبر
اک اعلیٰ مُنصرِم ہے مٰعجِز بیاں خطیب
حکمت کا ماہتاب ہے رفاقت علی اکبر
صاحبِ فہم و ذکا ہے پیکرِ غضِ بصر
اکرم کا ہم رٰکاب ہے رفاقت علی اکبر
Uncategorized
مسز یاسمین صغریٰ
اسسٹنٹ پروفیسر آئی ای آر، پنجاب یونیورسٹی، لاہو
گفتگو میں لہجہ دعاؤں جیسا ہے
بات عام ہو مطلب ثناؤں جیسا ہے
وہ باکمال ہے قدرت کی مہربانی سے
رہے خاموش تو پھر بھی صداؤں جیسا ہے
کوئی بھی مانگ لے امداد خیر خواہی کی
وہ تپتی دھوپ میں برگد کی چھاؤں جیسا ہے
کوئی تفریق نہیں، حّوا کی بیٹیوں میں اُسے
وہ ہر ایک کے سر پہ رداؤں جیسا ہے
مقیّد ہو نہیں سکتا وہ اڑتی خوشبوؤں کی طرح
وہ اپنے آپ میں لگتا ہواؤں جیسا ہے
کوئی جو بات ہو منفی وہ بدل دیتا ہے
شفاف ذہن ہے مثبت فضاؤں جیسا ہے
نہیں ہے رعب کوئی اُسکو اپنے رفقاء پر
درویش منش ہے، فقر کی اداؤں جیسا ہے
وزیر تعلیم صوبہ پنجاب رانا سکندر حیات نے 22 اپریل 2024 کو ترکش معارف فاؤنڈیشن (TMF) کے وفد سے ملاقات کی

وزیر تعلیم صوبہ پنجاب رانا سکندر حیات نے 22 اپریل 2024 کو ترکش معارف فاؤنڈیشن (TMF) کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت اس کے لاہور کے نمائندے مسٹر Orhan Taşkıran کر رہے تھے۔ وزیر کو TMF اور اس کے تعلیمی اداروں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز میں دی جانے والی اعلیٰ تعلیم اور سہولیات کو سراہا۔ وزیر نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور وفدکے دورہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) اور اللہ والے ٹرسٹ نےاسکالرشپ دینے کے لیے اہل طلباء کے انٹرویوز کا کامیابی سے انعقاد کیا

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) اور اللہ والے ٹرسٹ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، لاہور ، یونیورسٹی آف پنجاب ، لاہور ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ، لاہور ، پنجاب یونیورسٹی آف ٹکنالوجی ، رسول ، ڈی مونٹمورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور ، اور علامہ اقبال میڈیکل کالج ، لاہور سمیت مختلف باوقار یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دینے کے لیے اہل طلباء کے انٹرویوز کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے ۔ خوشی کی بات ہے کہ ہم نے تقریبا 500 سے زیادہ وظائف دیے ہیں جن میں ٹیوشن فیس ، ہاسٹل کے اخراجات ، میس چارجز ، نقل و حمل کے اخراجات ، امتحان کی فیس ، اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں ۔ مزید برآں ، پی ایچ ای سی اور اللہ والے ٹرسٹ نے پورے پنجاب میں اضافی یونیورسٹیوں کو شامل کرنے کے لیے اس قابل ستائش اقدام کو وسعت دی ہے ، جس سے ہمارے مستحق طلباء کے لیے وظائف تک مساوی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (T.I) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد پنجاب میں یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے معیار کی تیاری کرنا ہے

پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (T.I) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد پنجاب میں یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے معیار کی تیاری کرنا ہے ۔ محکمہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان ایجوکیشن (ڈی اے ایس ای) انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ، یونیورسٹی آف پنجاب کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق ؛ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ، پروفیسر ایمریٹس ، یونیورسٹی آف پنجاب ؛ محترمہ فرزانہ شاہد ، رجسٹرار ، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی ، لاہور ؛ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ، ممبر بی او جی ، قرشی یونیورسٹی ، لاہور ؛ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان ایون ، ڈائریکٹر ، انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ ، یونیورسٹی آف پنجاب ؛ پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ وندال ، سابق پرنسپل ، نیشنل کالج آف آرٹس ، لاہور ؛ پروفیسر ڈاکٹر منور سلطان مرزا ، سابق وائس چانسلر ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، لاہور ؛ ا۔ ڈاکٹر منصور احمد بلوچ ، چیف آپریٹنگ آفیسر ، پی ایچ ای سی ؛ ڈاکٹر محمد آصف منیر ، ڈائریکٹر ٹریننگ ، پی ایچ ای سی ، جناب نومن مقبول راؤ ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ، پی ایچ ای سی ؛ اور جناب شاہد عمران ، ریسرچ آفیسر ، ٹریننگ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔
…….2…..
پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم ، وائس چانسلر ، میر چکر خان رند یونیورسٹی آف ٹکنالوجی ، ڈی جی خان نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (T.I) چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو
پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم ، وائس چانسلر ، میر چکر خان رند یونیورسٹی آف ٹکنالوجی ، ڈی جی خان نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (T.I) چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو امتیاز کے باوقار اعزاز پر مبارکباد پیش کی ۔
امتیاز کے باوقار اعزاز پر مبارکباد پیش کی ۔
امتیاز کے باوقار اعزاز پر مبارکباد پیش کی ۔

نجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسۂ عطائے اسناد 14مئی2024 بروزمنگل کومنعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کو یونیورسٹی کے 133ویں جلسۂ عطائے اسناد کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے عہدیداران کوجلسۂ عطائے اسناد کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
یونیورسٹیز کی عالمی درجہ بندی، انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی دنیا کی 250بہترین جامعات میں شامل…….گذشتہ 3 برس سے یونیورسٹی کی کیو ایس رینکنگ میں مسلسل بہتری ہورہی ہے

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں ترقی،کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگزکی تازہ ترین فہرست کے مطابق یو ای ٹی رواں سال 791-800 کی حد تک پہنچ گئی ہے، جو کہ 2023 میں 801-1000 نمبر پر تھی۔ یو ای ٹی لاہور نے، 1500 عالمی یونیورسٹیوں جبکہ 14پاکستانی نامزدیونیورسٹیوں میں سے، تعلیمی معیارات کو بلند کرنے اور انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی معروفیت کو مضبوط بنانے کی لگن کے ساتھ قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔یو ای ٹی لاہور نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز بائے سبجیکٹ میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں، یو ای ٹی لاہور نے پاکستان کی 14 یونیورسٹیوں میں سرفہرست رہتے ہوئے، 236ویں پوزیشن حاصل کی ہے، جو کہ پچھلے سال کی 279ویں پوزیشن سے 43 مقامات کی بہتری ہے۔ اس کے علاوہ، کیو ایس ایشیا یونیورسٹیز رینکنگ میں یو ای ٹی لاہور نے اپنی گزشتہ سال کی 179ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
تازہ ترین کیو ایس رینکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق، یو ای ٹی نے 2023 کے مقابلے میں اپنے سبجیکٹ کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں کافی بہتری کی ہے:رواں برس یو ای ٹی الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ میں 201-250 نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سال 251-300 کے نمبرپر تھی اسی طرح مکینیکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن سسٹم میں گزشتہ برس کی طرح 251-300 اور 401-450 نمبر پر ہی رہی۔یو ای ٹی نے ریاضی کے ڈومینز میں 501-550 کی رینکنگ کے ساتھ، بزنس اینڈ مینجمنٹ اسٹڈیز میں 601-620 کی رینکنگ، اور فزکس اور فلکیات میں 601-640 کی رینکنگ رینج کے ساتھ پہلی بار رینکنگ حاصل کی ہے۔
رینکنگ میں UET لاہور کا قابل ستائش اضافہ STEM میں عمدگی اور جدت طرازی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ایک سرکردہ ادارے کے طور پر اس کی ساکھ کو مستحکم کیا گیا ہے۔یو ای ٹی لاہور کی یہ ترقی اس کی تعلیمی شانداری اور جدت طرازی کی سمت میں عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو اسے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک معروف تعلیمی ادارہ بناتی ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تدریسی اور تحقیقی معیارات کی بہتری اور عالمی معیارات بنانے کے لیے کوشاں ہے ……۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ٹیسٹنگ سینٹر ملک کے 20 مرکزی ٹیسٹنگ و ٹریننگ مراکز میں شامل کر لیا گیا ہے ……وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تدریسی اور تحقیقی معیارات کی بہتری اور عالمی معیارات بنانے کے لیے کوشاں ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹیسٹنگ سروسز میں بھی ملک بھر میں اپنا منفرد مقام حاصل کر چکی ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ٹیسٹنگ سینٹر ملک کے 20 مرکزی ٹیسٹنگ و ٹریننگ مراکز میں شامل کر لیا گیا ہے۔یہ اعزاز ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار قائم مقام ڈائریکٹر آئی ٹی اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی اورنگزیب نے بریفنگ میں بتایا کہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے اہم مراکز وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی زیر نگرانی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے کئے گئے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ٹیسٹنگ مرکز کی ملک کے 20 نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام سینٹرز میں شمولیت یونیورسٹی کی جدت پر مبنی تدریس و تحقیق اور سماجی و اقتصادی ترقی کے عزم کی آیئنہ دار ہے۔ ہمارے آئی ٹی ماہرین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے منعقدہ اجلاسوں اور سرگرمیوں میں فعال اور مستعد شرکت کر کے گورننگ باڈیز اور کمیونٹی کے ساتھ ملکر آئی ٹی کے شعبے کی ترقی اور فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے گریجویٹس نے پنجاب بھر میں نمایاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی آمدنی اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے آئی ٹی مرکز سے 955 افراد نے کل 50 ملین روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔ یہ اہم کامیابی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے اور معاشی بااختیار بنانے پر پروگرام کے ٹھوس اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمارے گریجویٹس نہ صرف تعداد میں سبقت لے جاتے ہیں بلکہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے فریم ورک کے تحت بہترین مرکز کے طور پر جامعہ کی ساکھ کو مستحکم کرتے ہوئے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے مرکز کے طور پر سامنے آئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر نے اورنگزیب ڈائریکٹرآئی ٹی کو پروگرام کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں ان کی غیر متزلزل لگن اور انتھک کوششوں کو سراہااور حافظ محمد اصغر ڈپٹی رجسٹرار آئی ٹی اور ہارون ملانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی پراجیکٹس، کوآرڈینیٹر/پروگرام منیجر نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔

ڈاکٹر شزیہ بشیر
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اپنی 160 سالہ تاریخ میں پہلی بار یونیورسٹی کی سربراہ کے طور پر مقرر ہونے والی خاتون پروفیسر کے طور پر ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے ۔یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی آف میتھمیٹیکل اینڈ فزیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شزیہ بشیر کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔پنجاب کے گورنر نے انہیں چار ماہ کی مدت کے لیے یا باقاعدہ وائس چانسلر کی تقرری تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا ۔
ڈاکٹر شزیہ بشیر ایک پرانی راوی ہیں اور ان کا تعلیمی شعبے میں وسیع پس منظر ہے ۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ، اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ۔ اس نے ٹیکنیکل یونیورسٹی ، ویانا ، آسٹریا سے پی ایچ ڈی کی ۔ وہ 1996 سے جی سی یو لاہور میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ان کے تعلیمی سفر کو سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان فزکس اور انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے ڈائریکٹر اور شعبہ طبیعیات کے چیئرپرسن کی حیثیت سے ممتاز کیا جاتا ہے جہاں انہوں نے اس شعبے میں تحقیق اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ ان کی 150 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں معروف بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئی ہیں ۔اساتذہ ، عملے اور طلباء نے یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے ۔
نومنتخب اراکین اسمبلی ایوان میں تعلیم کے سفیر کا کردار ادا کریں……… ترقیاتی امور کے ساتھ تعلیمی مسائل کا حل بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے…….. رانا سکندر حیات

علیم رانا سکندر حیات نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیدواروں کی کامیابی مسلم لیگ ن پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔ مریم نواز نے پہلے ہی مہینے میں عوام کی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مختلف شعبوں کی اصلاحات کر کے عوامی سہولیات میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خدمت کے منشور کو عوام میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ایوان میں تعلیم کے سفیر کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ تعلیمی مسائل کا حل بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں اراکین اسمبلی تعلیم کے سپاہی کے طور پر صوبے کی تعلیمی ترقی کیلئے ایوان میں اپنا اپنا کردار لازماً ادا کریں۔ رانا سکندر حیات نے شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب حکومت طلبہ اور اساتذہ کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے۔ اساتذہ کیلئے سکوٹی سکیم اور طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کا اجراء جلد کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح تعلیمی اصلاحات لاتے ہوئے بے شمار اہم اقدامات جلد سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایک مثالی حکومت کے طور پر پہلے بھی متعارف رہی ہے، اب بھی اسی ویژن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیابی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بے شمار چیلنجز درپیش ہیں لیکن عوام کو کسی مرحلہ پر بھی مایوس نہیں کریں گے۔