:پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف میٹالرجی اینڈ مٹیریلز انجینئرنگ، فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ مٹیریلز کی ٹیم نے لاہور سائنس میلہ 2025ء میں سرپرائزیم کے تحت منعقدہ ’کیم اسٹوڈیو‘میں شرکت کی۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمیق فاروق کی سرپرستی میں ٹیم نے 26 سے زائد انٹرایکٹو مظاہرے پیش کیے جن میں کیمسٹری، مٹیریلز سائنس اور انجینئرنگ کی حیرت انگیز ایجادات کو اجاگر کیا گیا۔جس مقصدطلباء میں تجسس پیدا کرنے، سائنسی سوچ کوفروغ دینے اور عملی تجربات کے ذریعے کلاس روم کی تعلیم کوعملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر سائنس دانوں، طلبہ، اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سائنسی دنیا کے کمالات کو دریافت اور سراہا۔مظاہروں میں دلچسپ اور حیرت انگیز تجربات بشمول فیک بلڈ، ہِڈن میسج، بلیڈنگ ہارٹ، کمبسشن ری ایکشنز، کاپر سلفیٹ کے رنگ، کیمیکل گارڈن، کلر آف فیومز، ایلومینیم کین، کاپر الیکٹرو پلیٹنگ، زنک الیکٹرو پلیٹنگ، الیکٹرو کیمیکل سیل، فروٹ سیل، ہیٹنگ اینڈ کولنگ پیڈ، ڈی ہائیڈریشن آف شوگر، ببل فارمیشن، کنڈکٹر، سیمی کنڈکٹر اور انسولیٹر مٹیریلز، نان نیوٹونین فلوئڈ، پولرائزیشن آف لائٹ، گلوئنگ کاپر کوائل، براس لیئر آن کاپر اور فنگر پرنٹ آئیڈنٹیفکیشن شامل تھے۔ڈاکٹر عمیق فاروق نے سیکرٹری خوارزمی سائنس سوسائٹی ڈاکٹر صبیح انور صدیقی، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد مصطفیٰ اور انچارج لاہور سائنس میلہ 2025ء طیب افتخار شیرازی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آئی ایم ایم ای ٹیم کو اس شاندار تقریب کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا۔
اہم خبریں
جی سی یونیورسٹی لاہور میں چین کی مزاحمتی جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تصویری نمائش اور فلم اسکریننگ
جی سی یونیورسٹی لاہور میں چین کی مزاحمتی جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تصویری نمائش اور فلم اسکریننگ
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام چین کی جاپانی جارحیت کے خلاف عوامی مزاحمتی جنگ میں کامیابی اور تائیوان کی بحالی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تصویری نمائش اور فلم اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چین کے ڈپٹی قونصل جنرل لاہور، جناب کاؤ کہ (Cao Ke) تھے، جبکہ جامعہ کے سینئر اساتذہ میں پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز، ڈاکٹر احمد رضا خان اور ڈاکٹر فوزیہ غنی بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر چین کے قونصلیٹ جنرل لاہور کی جانب سے جی سی یو کے طلبہ کو بیس لاکھ روپے مالیت کی میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر چائنیز قونصل جنرل اسکالرشپس سے نوازا گیا۔ڈپٹی قونصل جنرل کاؤ کہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی علاقائی امن و ترقی کا مضبوط ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز دونوں ممالک کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے، اور چین پاکستان کے طلبہ کی تعلیمی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ چین اپنی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں پر کاربند ہے — چین اپنے اتحادیوں پر اپنی مرضی نہیں تھوپتا بلکہ امن، تعاون، اور باہمی ترقی پر یقین رکھتا ہے۔
#GCU #Ilmiatonline # Chinese People’s War of Resistance
شعبہ اسپیشل ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائٹ کین سیفٹی ڈے 2025 کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد
شعبہ اسپیشل ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائٹ کین سیفٹی ڈے 2025 کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد بصارت سے محروم افراد کا معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیئے شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کے شرکاءمیں عمر شریف ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن محمد یامین اسد اشفاق شہزاد احمد اور زین خان شامل تھے ۔ سیمینار میں بینائی سے محروم افراد کو مرکزی دھارے کی تعلیم اور معاشرے میں فعال کرنے اور ان کی آزادی اور معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ شعبہ سپیشل ایجوکیشن کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی شرکت اور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کا اہتمام عکس نور فائزہ رمضان ڈاکٹر عمران لطیف سیفی اور محمد اویس شہزاد نے بھرپور تعاون کیا۔ شعبہ اسپیشل ایجوکیشن مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے شمولیت رسائی اور بااختیار بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور اس کے لیے کام کرتا رہے گا۔
چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (تمغۂ امتیاز، ستارۂ امتیاز)کی چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ طارق رفیع سے ملاقات

چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (تمغۂ امتیاز، ستارۂ امتیاز) نے چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (SHEC) پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ طارق رفیع سے کراچی میں سندھ ایچ ای سی کے دفتر میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں بین الصوبائی تعاون کو مضبوط بنانے، جامعات کی گورننس، کوالٹی ایشورنس اور تحقیقی ترقی کے بہترین طریقہ کار کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں چیئرمینز نے اس امر پر زور دیا کہ ملک بھر میں تعلیمی معیار کو اجتماعی طور پر بلند کرنے کے لیے صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشنز کے مابین قریبی ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔
صدر زیبسٹ یونیورسٹی محترمہ شہناز وزیر علی بھی اس ملاقات میں شریک ہوئیں اور پالیسی ہم آہنگی اور ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اپنے اہم خیالات پیش کیے۔یہ ملاقات پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون، جدت اور معیارِ تعلیم کو فروغ دینے کے عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

قرأت اینڈ نعت سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر بغداد الجدید کیمپس میں مقابلہ حسن قرأت و حسن نعت رسول مقبول ﷺکا انعقاد
بسلسلہ صد سالہ تقریبات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور آئی یو بی قرأت اینڈ نعت سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر بغداد الجدید کیمپس میں مقابلہ حسن قرأت و حسن نعت رسول مقبول ﷺکا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور منصفین پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم سابقہ چیئرپرسن شعبہ فارسی، ڈاکٹر آصف ندیم ایڈوائزر پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی، ڈاکٹر سجیلہ کوثرچیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ورلڈ ریلیجن اینڈ انٹرفیتھ ہارمنی، ڈاکٹر حافظ محمد صدیق، ڈاکٹر محمد شاکرحسین ڈیپارٹمنٹ اسلامک سٹڈیز، ڈاکٹر حافظ ذیشان احمد عارفین اور ڈاکٹر حافظ ذیشان راشد ڈیپارٹمنٹ الیکٹریکل انجینئرنگ نے سرانجام دیئے۔ ڈاکٹر شبانہ نذر ایڈوائزر آئی یو بی قرأت ونعت سوسائٹی نے خصوصی شرکت پر اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور طلباء وطالبات کی پرجوش شرکت کو سراہا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈیزیز اویئرنیس اینڈ پریوینشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈیزیز اویئرنیس اینڈ پریوینشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے سینئر کلینیکل سائیکالوجسٹ شاکت خانم میموریل اسپتال نوشین قریشی اور ماہرِ امراضِ سرطان ڈاکٹر عثمان رشید نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر چیئرمین شعبہ زولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور مشیرِ سوسائٹی ڈاکٹر نائلہ ملکانی بھی موجود تھیں۔
نوشین قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کینسر کے مریض اکثر خوف، اضطراب اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، اس لیے ان کی بحالی کے لیے نفسیاتی مدد، خاندانی تعاون اور سماجی شمولیت نہایت ضروری ہے۔ڈاکٹر عثمان رشید نے کہا کہ بروقت تشخیص کے لیے ریگولر چیک اپ اور خود معائنہ انتہائی اہم ہے تاکہ مرض کو ابتدائی مرحلے میں ہی روکا جا سکے۔سیمینار کے اختتام پر طلبات نے خالی کرسی کے عنوان سے ایک علامتی ڈرامہ پیش کیا، جس میں معاشرے میں کینسر کے مریضوں کے حوالے سے پائی جانے والی لاعلمی، خاموشی اور غفلت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا
ماں کا دودھ بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لئے بہت مفید ہے جس کا احساس دلانے کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہوگی…….. وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لئے بہت مفید ہے جس کا احساس دلانے کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام یونیسف کے اشتراک سے ’ماں کے دودھ کی اہمیت‘پرالرازی ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انچارج شعبہ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر نعمان علی،پروفیسرڈاکٹر روبینہ ذاکر،ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، بہاؤالدین ذکریا ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض،یونیسف سے اسماء مسعود، نعمان غنی،فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد والدین بغیر لالچ کے اس کی صحت کوبرقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ماں کے دودھ پلانے کے حوالے سے قرآنی احکامات بہت واضح ہیں، جس پر عمل کرنالازم ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کے ہر لفظ میں حکمت ہے اور بچے کی صحت کا براہ راست تعلق بریسٹ فیڈنگ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ صحت کے حصول کاقدرتی فارمولہ ہے جبکہ فارمولہ دودھ سے بچناچاہیے۔ انہوں نے بہترین سیمینار پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شعبہ پبلک ہیلتھ کے طلباء اس حوالے سے معاشرے کو آگاہی فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔ ڈاکٹر نعمان علی نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ زچہ و بچہ کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی بہترین نشوونما کا آغاز ماں کے دودھ سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا بریسٹ فیڈنگ بچے میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بریسٹ فیڈنگ بارے تعلیم دینا ہوگی تاکہ ہربچے کو اس کا حق مل سکے۔ ڈاکٹر روبینہ ذاکرنے کہا کہ بچوں کو ماں کا دودھ نہ پلانا آئندہ نسل کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ماں کا دودھ بچوں میں محبت کے جذبات پیدا کرنے کیلئے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی صحت بخش زندگی کے لئے ماں کو پیدائش کے ایک گھنٹہ کے اندر اپنا دودھ پلانا چاہیے۔سیمینار سے اسماء مسعود،نعمان غنی اورڈاکٹر محمد ریاض نے بھی اظہار خیال کیا۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں ایلومنائی ہاؤس کی تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کیا۔یہ منصوبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ جس پر 8.6 ملین روپے لاگت آئے گی اور تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ایلومنائی ہاؤس کی جدید خطوط پر تزئین و آرائش، عمارت کی بحالی اور سہولیات میں بہتری شامل ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی بہتری ادارے کے تعلیمی ماحول کو مزید موثر بنائے گی اور طلبہ، اساتذہ و سابق طلبہ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی اپنے تمام کیمپسز میں ترقیاتی منصوبوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔
:پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے زیر اہتمام چین کے معروف تحقیقی و زرعی اداروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا
:پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے زیر اہتمام چین کے معروف تحقیقی و زرعی اداروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے ڈاکٹر محمد علی کلاسراکے ہمراہ کی جبکہ مختلف چینی تحقیقی و زرعی اداروں سے مسٹر شو اور مسٹر جیا بھی موجود تھے۔اجلاس میں زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسٹریٹجک تعاون پر گفتگو کی گئی، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والی فصلوں کی اقسام کی تیاری اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے پاکستان اور چین میں پائیدار زراعت کے فروغ کے لیے موسمیاتی اثرات برداشت کرنے والی فصلوں کی منتقلی اور مشترکہ ترقی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں فصلوں کی بہتری سے متعلق مشترکہ سائنسی تحقیق بالخصوص جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہونگ لیان طرز کی ہائبرڈ چاول کی اقسام میں بہتری لانے پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعلقات کو جدت اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کے ذریعے مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ادارے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دیں گے۔اس کے علاوہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے باضابطہ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ طلبہ و اساتذہ کے لیے علمی تبادلے کے پروگرامز کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ سیکھنے اور استعداد کار میں اضافہ ہو سکے۔ڈاکٹر محمد اشفاق نے چینی وفد کے عزم اور آئندہ تعاون کے جذبے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات زراعت میں بہترین کارکردگی کے مشترکہ ہدف کی جانب ایک امید افزا باب کی حیثیت رکھتی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’سونک نیریٹیوز:ساؤنڈ ڈیزائن اینڈ سکورنگ فار فلم اینڈ ڈیجیٹل میڈیا‘ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’سونک نیریٹیوز:ساؤنڈ ڈیزائن اینڈ سکورنگ فار فلم اینڈ ڈیجیٹل میڈیا‘ کے موضوع پر سیمینارعلامہ اقبال کیمپس(اولڈ کیمپس)میں منعقد ہواجس میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر بلال احمد، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے میوزک پروڈیوسر اور ساؤنڈ ڈیزائنر روحیل جاوید، فیکلٹی ممبران، آرٹسٹس کے علاوہ نیشنل کالج آف آرٹس اور گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس سے بھی طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ روحیل جاوید جو کہ فلم، اشتہارات، موسیقی اور ڈیجیٹل ساؤنڈ ڈیزائن کے میدان میں اپنے تخلیقی کام کے حوالے سے شہرت کے حامل ہیں،نے فلم اور ڈیجیٹل میڈیا میں ساؤنڈ ڈیزائن کے جدید رجحانات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ساؤنڈ ڈیزائن کی چھ تہوں کی وضاحت اشتہاری مہمات کی مثالوں کے ساتھ پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا ساؤنڈ ڈیزائن نہ صرف جذبات کو ابھارتا ہے بلکہ کسی بھی میڈیا مہم کی کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر بلال احمد نے کہا کہ یہ سیمینار صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے سیمینار کی منتظم ڈاکٹر سیدہ عروج زہرہ رضوی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کو پیشہ ورانہ تخلیقی عمل کے لیے تیار کرتے ہیں۔ڈاکٹر عروج زہرہ رضوی نے کہا کہ یہ گفتگو بصری ابلاغ اور ساؤنڈسٹڈیز کے شعبے میں ایک اہم علمی مباحثے کی ابتدا ہے جس نے شرکاء کو ڈیزائن پر مبنی کہانیوں میں آواز کے بیانی اثرات کو سمجھنے کی نئی جہتوں کی کھوج کے لیے متاثر کیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور قرشی فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ……. معاہدے کے تحت قرشی فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباءوطالبات کےلیے فلاحی اقدامات کرے گی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور قرشی فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور عدیل سعید میر چیف ایگزیکٹو آفیسر قرشی فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت قرشی فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباءوطالبات اور کمیونٹی کےلیے فلاحی اقدامات کرے گی۔ قرشی فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قرشی کلینک آف نیچرل میڈیسن قائم کرے گی۔ قرشی فاؤنڈیشن اس مقصد کے لیے کوالیفائیڈ اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کرے گی۔ قرشی فاؤنڈیشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان سے منظور شدہ قدرتی ادویات مفت فراہم کرے گی۔ اسی طرح قرشی فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کمیونٹی کے لیے مفت طبی مشاورت تشخیص اور ادویات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنس اینڈ کامرس، محمد شجیع الرحمن رجسٹرار، ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ڈاکٹر شیخ سفینہ صدیق، ڈائریکٹر وومن ہیلتھ کیئر سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم اور سٹاف ممبران موجود تھے۔
#IUB#ILMIATONLINE