- Knowledge is power
- The Future Of Possible
- Hibs and Ross County fans on final
- Tip of the day: That man again
- Hibs and Ross County fans on final
- Spieth in danger of missing cut
تین سال سے عمران خان جس اصولی بات پر آمادہ نہیں ہوئے، وہ اب بھی نہیں ہوں گے، یہ جھوٹی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جائے؛ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2026ء) سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان اور سابق آرمی چیف کی ملاقات کی خبریں سراسر جھوٹ و بے بنیاد قرار دے دی ہیں۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے ایسی افواہیں سن رہے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتی کہ یہ خبریں کہاں سے بن کر آتی ہیں، اس افواہ کی حقیقت جاننے کے لیے میں نے خود بیرسٹر گوہر کو پیغام بھیج کر پوچھا، جس پر بیرسٹر گوہر نے بھی تصدیق کی کہ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور یہ خبریں بالکل جھوٹی ہیں، تین سال سے عمران خان جس اصولی بات پر آمادہ نہیں ہوئے، وہ اب بھی نہیں ہوں گے، یہ جھوٹی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا سکے۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے 26 نومبر کے احتجاج کا پیغام عوام تک پہنچایا، حالانکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے خود جیل کے اندر سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس احتجاج کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، آج ہمارے وکیل نے عدالت میں بہترین جرح کی، اگر انتظامیہ ہمیں سزا ہی دینا چاہتی ہے تو شوق سے دے، ہم جیل جانے کے لیے بالکل تیار ہیں، اور اگر رہا کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں بتایا جائے کہ آخر ہمارا جرم کیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کیس کو لٹکانے کے بجائے جلد سے جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے ہم نے عدالت سے جلد کی تاریخ مانگی تھی، جس پر عدالت نے اگلی سماعت کے لیے 8 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے، حکومت کو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ کیا کرنا ہے، ان کی ضمانتیں نہیں ہونے دی جا رہیں اور انہیں جیل میں مکمل طور پر قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، عمران خان اس وقت ملک میں عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کے خلاف جو کچھ بھی کیا جا رہا ہے وہ پائیدار نہیں۔




Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.