قومی خبریں

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، بس آرام سے بیٹھے رہیں، آخر میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، ٹرمپ

Story Highlights
  • Knowledge is power
  • The Future Of Possible
  • Hibs and Ross County fans on final
  • Tip of the day: That man again
  • Hibs and Ross County fans on final
  • Spieth in danger of missing cut

جب سیاسی جاہل مسلسل منفی انداز میں چیں چیں کرتے رہتے ہیں تو میرے لیے اپنا کام ٹھیک طرح سے کرنا اور مذاکرات کو آگے بڑھانا کتنا مشکل ہو جاتا ہے؟ امریکی صدر کی اپنے مخالفین پر شدید تنقید

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے اندر موجود اپنے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی محاذ پر بات چیت کے دوران اندرونی دباؤ اور تنقید ان کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور اس کی راہ میں حائل اندرونی سیاسی دباؤ پر اپنے مخصوص اور جارحانہ انداز میں ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں جہاں ایران کی معاہدہ کرنے کی خواہش کا ذکر کیا، وہاں امریکی سیاستدانوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران واقعی ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے، اور یہ معاہدہ امریکہ اور ہمارے اتحادیوں جو ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے لیے ایک بہترین معاہدہ ثابت ہوگا، لیکن کیا ان ڈیموکریٹس اور مختلف بظاہر غیر محب وطن ریپبلکنز کو یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ جب سیاسی جاہل مسلسل منفی انداز میں چیں چیں کرتے رہتے ہیں تو میرے لیے اپنا کام ٹھیک طرح سے کرنا اور مذاکرات کو آگے بڑھانا کتنا مشکل ہو جاتا ہے؟۔

Related Articles

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button