علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے شاعرِ مشرق کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اسلام آباد: علامہ اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے شاعرِ مشرق کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ انہوں نے اس موقع پر مفکرِ پاکستان اور شاعرِ مشرق کی قومی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔