Skip to main content

https://ilmiatonline.com

قومی خبریں

پنجاب میں وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ پروگرام اور ہونہار اسکالرشپ کا باضابطہ افتتاح…..وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤالدین میں تقریب میں شرکت؛ نوجوانوں کو ڈیجیٹل سہولیات اور اعلیٰ تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

منڈی بہاؤالدین: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یونیورسٹی آف رسول، منڈی بہاؤالدین میں وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام اور ہونہار اسکالرشپ کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی، اعلیٰ تعلیم کے مساوی مواقع اور جدت پر مبنی تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو آگے بڑھانا تھا۔

اس موقع پر طلبہ میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ حکومت پنجاب کے مطابق ان پروگراموں کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا، تعلیمی مواقع میں مساوات کو فروغ دینا اور انہیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

1 Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے