بریسٹ کینسر کے تدارک کے لئے متوان غذا اور آگاہی ضروری ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کے تدارک کے لئے متوازن غذا کا استعمال، سادہ طرز زندگی اور آگاہی ضروری ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے الرازی ہال میں منعقدہ بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ا س موقع پرڈی جی پیمرا عائشہ منظور وٹو، ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنک ربن پاکستان عمر آفتاب، ماہر بریسٹ کینسر ڈاکٹر گلناز، فوکل پرسن بریسٹ کینسر آگاہی مہم ڈاکٹر سونیا عمر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک قابل علاج مرض ہے، خود پر توجہ دے کر اس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے طلبہ سفیر بن کر سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے اردگرد افراد وکو آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مضبوط ہونے کے لئے مالی طور پر مستحکم ہونا پڑے گا۔
پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں یونیورسٹی کے ہاسٹلز کے علاقے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔اس سلسلے میں ہاسٹل نمبر 1 سے ملحقہ گراؤنڈ میں شجرکاری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر جنرل اسٹوڈنٹ افیئرز،اسٹیٹ اینڈ سکیورٹی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، اقامتی آفیسر دوئم پروفیسر ڈاکٹرعبدالماجد خان،چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبرخان، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر شاہزیب خان،شجر دوست خضر ولی، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اپنے سرسبز اقدامات کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا سرسبز و شاداب اور خوشگوار ماحول موسمی ہجرت کے دوران پرندوں کی سینکڑوں اقسام کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ا