قومی خبریں

یو ای ٹی لاہور کی سنڈیکیٹ کا 41 واں اجلاس،تعلیمی و انتظامی اورمالیاتی امور پر اہم فیصلے………اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرنے کی

وائس چانسلر نے وفاقی حکومت ایچ ای سی ، پنجاب حکومت ، وزیر اعلی مریم نواز شریف ، ایچ ای ڈی ،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  کی مالی معانت اور بھرپور سرپرستی کرنے پر شکریہ اداکیا۔

اجلاس کا آغاز سینیٹ کے 40 ویں اجلاس کے منٹس کی تصدیق اور ان پر عمل درآمد کی رپورٹ سے ہوا۔بعد ازاں یونیورسٹی میں ‘فیکلٹی آف کمپیوٹنگ’ کے قیام کی منظوری دی گئی، جس کے تحت نئے تعلیمی شعبہ جات بشمول کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ، انسٹی ٹیوٹ آف ڈیٹا سائنسز اور انسٹی ٹیوٹ آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ مشین لرننگ اینڈ سائبر سکیورٹی کو ایک نئے فیکلٹی کے طور پر اکٹھا کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈینز کی تعیناتی کے لیے مارکنگ کرائیٹیریا میں ترامیم، یونیورسٹی سروس اسٹیچومیں تبدیلی، اور مختلف اہم عہدوں جیسے ڈائریکٹر اورک، ڈائریکٹر کیو ای سی، وغیرہ کے لیے اسٹیچوکی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی پالیسی کے عین مطابق، یونیورسٹی میں ‘پروفیسر آف پریکٹس’ کی تقرری کے لیے باضابطہ گائیڈ لائنز کی منظوری بھی دی گئی، جس کا مقصد صنعتی تجربہ رکھنے والے ماہرین کو تعلیمی عمل میں شامل کرکے طلبا کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔مزید برآں اجلاس میں مالی سال 2024-2025 اور 2025-2026 کے لیے بجٹ کے تخمینوں کی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے ڈیڑھ سال کی کارکردگی رپورٹ کی جسے ہاوئس نے سراہا، وائس چانسلر نے وفاقی حکومت ایچ ای سی ، پنجاب حکومت ، وزیر اعلی مریم نواز شریف ، ایچ ای ڈی ،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  کی مالی معانت اور بھرپور سرپرستی کرنے پر شکریہ اداکیا۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے نیو کیمپس (کالا شاہ کاکو) میں 1 میگاواٹ کا سولر سسٹم نصب کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جس سے توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ تعلیمی ماحول میں بہتری آئے گی۔ارکان سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے مختلف انتظامی و تعلیمی امور، جن میں تقرریوں کے لیے ترمیم شدہ قواعد اور سابقہ اجلاسوں کی کارروائی کی توثیق کی، تاکہ یونیورسٹی کے انتظامی امور کو مزید شفاف اور فعال بنایا جا سکے۔ سینیٹ کی جانب سے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (F&PC) کے لیے ایک رکن کی نامزدگی اور سنڈیکیٹ کے لیے سینیٹ کے دو ارکان جن میں کم از کم ایک خاتون رکن شامل ہوں گی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اجلاس کے اختتام پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یو ای ٹی لاہور جدید ٹیکنالوجی، معیاری تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے اپنے سفر کو جاری رکھے گی۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیم اور پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان کو سینڈیکیٹ کا ممبر منتخب کیا گیا جبکہ ڈاکٹر قیصرسلیم کا بطور  ممبر فنانس اینڈ پلاننگ چناو عمل میں لایا گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button