Skip to main content

https://ilmiatonline.com

سکالرشپ

پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور: 21 مزید بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے……اس سے قبل 42 بنگلہ دیشی طلبہ پر مشتمل پہلا گروپ پاکستان پہنچ چکا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری نالج کوریڈور پروگرام کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس حاصل کرنے والے مزید 21 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ طلبہ انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں تعلیم حاصل کریں گے۔یہ طلبہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان آنے والا دوسرا گروپ ہے۔ اس سے قبل 42 بنگلہ دیشی طلبہ پر مشتمل پہلا گروپ پاکستان پہنچ چکا ہے۔

ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے طلبہ کو رخصت کیا، جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کے نمائندوں اور مختلف معروف پاکستانی جامعات کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان آمد پر طلبہ نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پاکستان آنے پر خوشی اور جوش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہداف آگے بڑھانے کا ایک قیمتی موقع ہے۔

طلبہ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ کے ذریعے معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع ان کے لیے قابلِ قدر ہے۔ایچ ای سی پاکستان نے بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا پاکستان میں تعلیمی سفر کامیاب، مفید اور یادگار ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے