چئیرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا اوورسیز اسکالرشپس (فیز III) کے لیے منتخب امیدواروں سے تفصیلی اور انٹرایکٹو سیشن
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے "ایچ ای سی اوورسیز اسکالرشپ پروگرام فار ایم ایس/ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی (فیز III)” کے تحت ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے عارضی طور پر منتخب ہونے والے امیدواروں کے ساتھ ایک خصوصی اور تفصیلی انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔اس سیشن کے دوران منتخب امیدواروں نے اسکالرشپ پروگرام سے متعلق اپنے سوالات پیش کیے اور شفاف اور میرٹ پر مبنی سلیکشن پروسیس کے بارے میں اپنے خیالات و تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (HRD) ڈویژن ایچ ای سی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اوورسیز اسکالرشپ پروگرام نے شرکاء کو اس اہم اسکالرشپ اسکیم کے بیک گراؤنڈ، بنیادی اہداف اور حاصل کردہ کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین ایچ ای سی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز اسکالرشپ پروگرام کا بنیادی مقصد ملک کی ترجیحی شعبہ جات میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افرادی قوت (Human Resources) کو تیار کرنا ہے۔ بین الاقوامی سطح کی تعلیم اور تجربے کے ذریعے پاکستان میں تدریسی، تحقیقی اور جدید جدت طرازی (Innovation) کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ایچ ای سی کی ترجیح ہے۔ انہوں نے سلیکشن کے پورے عمل میں میرٹ، شفافیت، انصاف اور تمام امیدواروں کے لیے برابر کے مواقع کی فراہم کی عزم کا اعادہ کیا۔
JPG