Skip to main content

https://ilmiatonline.com

سکالرشپ

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے تاریخی ٹولنٹن بلاک کے تحفظ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے جاری یکجہتی مہم کے سلسلے میں امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز (Stetson Sanders) اور ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی ٹوری گوڈ (Torrey Goad) نے ٹولنٹن بلاک کا دورہ کیا

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے تاریخی ٹولنٹن بلاک کے تحفظ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے جاری یکجہتی مہم کے سلسلے میں امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز (Stetson Sanders) اور ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی ٹوری گوڈ (Torrey Goad) نے ٹولنٹن بلاک کا دورہ کیا اور تاریخی عمارت کی بحالی و تحفظ کے لیے نیشنل کالج آف آرٹس کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر انہیں ٹولنٹن بلاک کی تاریخی اہمیت نیشنل کالج آف آرٹس کے ساتھ اس کی طویل وابستگی اور فن و ثقافت کے فروغ میں اس کے نمایاں کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ تاریخی عمارت طویل عرصے سے تدریسی سرگرمیوں، فن پاروں کی نمائشوں، علمی و ثقافتی تقریبات، کانفرنسوں اور تخلیقی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہی ہے۔

دورے کے دوران امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز (Stetson Sanders) اور ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی ٹوری گوڈ (Torrey Goad) نے اس امر پر زور دیا گیا کہ ٹولنٹن بلاک محض ایک تاریخی عمارت نہیں بلکہ لاہور کی فنی، تہذیبی اور تعلیمی شناخت کا اہم حصہ ہے، جس کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز اور ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی ٹوری گوڈ نے این سی اے کی جانب سے تاریخی ٹولنٹن بلاک کی بحالی، حفاظت اور آرٹ کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تعریف قرار دیا۔یہ یکجہتی مہم تاریخی ورثے کے تحفظ، فنونِ لطیفہ کے فروغ اور نیشنل کالج آف آرٹس کی تاریخی شناخت کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاس ہے۔ امریکی سفارتی نمائندوں کا یہ دورہ بین الاقوامی سطح پر ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔
0 Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے