گورنر پنجاب و چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور سردار سلیم حیدر خان سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے گورنر پنجاب /چانسلر کو جامعہ میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کی کاکردگی سمیت جامعہ کو درپیش دیگر چیلنجز بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب / چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کی سربراہی میں جامعہ کی کاکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید تعمیر و ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی بہترین خواتین جامعہ ہے جو قیام پاکستان سے قبل خواتین کی تعلیم و تربیت میں مرکزی کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ ملاقات کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے گورنر پنجاب / چانسلر سردار سلیم حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں جامعہ کی طرف سے یادگاری سوینئر بھی پیش کیا۔
