؛ وفاقی وزیر تعلیم اور ان کی پارٹی ایم کیو ایم کے اراکین نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور تعلیمی شعبے میں اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے سندھ میں تعلیمی مواقع بڑھانے کے لیے کئی تبدیلی لانے والے اقدامات کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے ۔
منظور شدہ اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:
کراچی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا ۔کراچی میں نیشنل اسکلز یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا ۔
کراچی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کیمپس قائم کیا جائے گا ۔میر پور خاص میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا ایک کیمپس قائم کیا جائے گا ۔ کراچی میں ایک نیا د انش اسکول کھولا جائے گا جس کا مقصد پسماندہ طلبا کو اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرنا اور سب کے لیے یکساں تعلیمی مواقع کو یقینی بنانا ہے ۔
سندھ میں اسکول کے کھانے کے پروگرام کے لیے بی آئی ایس پی فنڈنگ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سندھ میں اسکول کے کھانے کے پروگرام کے لیے فنڈ فراہم کرے گا ، جس کا مقصد طلباء کی غذائیت اور حاضری کو بہتر بنانا ہے ۔
Uncategorized
وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت وفاقی دارالحکومت کے 50 دیہی اور 10 شہری ا سکولوں میں مراکزقائم کرے گی
وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے فنڈ کے ذریعے شروع کیے جانے والے منصوبہ کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 50 دیہی اور 10 شہری ا سکولوں میں ای سی ای مراکز قائم کرے گی۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایجوکیشن سروس پرووائیڈر کے ذریعے ایک ای سی ای ٹیچر اور ایک اسسٹنٹ ٹیچر فراہم کیا جائے گا اور ان اساتذہ کی مدت ملازمت 2 سال کے لئے ہو گی۔
پی ایس ڈی پی کی فنڈنگ کے تحٹ اسی نوعیت کا منصوبہ وفاقی نظامت تعلیمات ( ایف ڈی ای) کی جانب سے ’ ٹیچ فار پاکستان‘ کے ذریعے بڑی کلاسوں کے لیے بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔
سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ سکولوں کا دور ہ…….چیئرمین سی ڈی اے کی سکولوں میں گراؤنڈز کی بحالی کے کام کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی

سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین احمد وانی نے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کا کے ہمراہ مختلف سکولوں کا دور کیا۔ جمعہ کو اپنے دورہ میں انہوں نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف 6 اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف 8 میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری تعلیم اور چیئرمین سی ڈی اے نے سکولوں میں منی جمز کے تعمیر اور لیبارٹریز کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے سکولوں میں گراؤنڈز کی بحالی کے کام کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی جبکہ سی ڈی اے سکولوں میں ڈسپنسری کے قیام میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے عباسیہ کیمپس میں فلڈ لائٹ انٹرورسٹی فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز…..رفاعی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ ز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی۔
ڈائریکٹوریٹ آف فی میل سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے عباسیہ کیمپس میں فلڈ لائٹ انٹرورسٹی فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ اس چارروزہ چیمپئن شپ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، پنجاب یونیورسٹی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف لاہور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف کراچی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز تھیں۔ پہلا میچ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور کے مابین کھیلا گیا جو 1-1گول سے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف کراچی نے یونیورسٹی آف لاہور کو 4-0سے شکست دی۔ ٓآج تیسرے روزبلترتیب یونیورسٹی آف کراچی،یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، پنجاب یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو ہوگا۔

رفاعی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ ز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی۔

رفاعی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ ز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین آج عباسیہ کیمپس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، انچارج ڈین فیکلٹی آف آن لائن اینڈ ڈسٹنس ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئرڈاکٹر محمد لطیف، ایگزیکٹو انجینئر توصیف انور، ڈائریکٹر آفس فیکلٹی انڈسٹریل انگیجمنٹ ڈاکٹر محمد آصف خان، چیف ورڈن سلمان محمود قریشی، ریجنل منیجر ساؤتھ پنجاب ہیلپنگ ہینڈ ز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ محمد جودات کامران، ریجنل پروجیکٹ آفیسر عابدعلی، کلینیکل انچارج بہاول پور امداداللہ اور فیلڈ آفیسر جواد انور نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، ڈاکٹر عمران لطیف سیفی اور دیگر افسران موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر نے کہا کہ یہ قابل ستائش عمل ہے کہ5000کیوسک پانی کے حامل پلانٹ سے ہاسٹلز کے طلباوطالبات مستفید ہوں گے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی نجی سکولوں کو سمر کیمپ کی اجازت دینے کی افواہوں کی تردید……سمر کیمپ کی فی الحال اجازت نہیں دی گئی- وزیر تعلیم پنجاب

رائیویٹ سکولز بغیر اجازت سمر کیمپ اشتہارات سے اجتناب کریں.جب تک محکمانہ نوٹیفیکیشن اور پالیسی نہ آئے، سمر کیمپ اناؤنس نہ کئے جائیں۔کسی نجی سکول کو سمری کی منظوری تک سمر کیمپ کی اجازت نہیں۔اس فیصلے سے نجی سکولز مالکان کو ملاقات میں آگاہ بھی کر چکا ہوں۔فی الوقت کسی بھی سکول کو سمر کیمپ کا اختیار نہیں دیا گیا۔سمر کیمپ کے حوالے سے مشاورت جاری، حتمی فیصلہ سے جلد سب کو آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“ خلا میں روانہ، ملک کی موا صلاتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، سپارکو
پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“خلا میں روانہ کر دیا گیا۔پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جمعرات کو خلا میں بھیجا گیا۔ پاکستان ملٹی مشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“سپارکو اور چائنا گریٹ وال انڈسٹری نے باہمی اشتراک سے تیار کیا ہے،
یہ یک جیو سٹیشنری سیٹلائٹ ہے جو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے اور یہ ملک کی موا صلاتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، سیٹلائٹ سے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
سپارکو کے مطابق یہ جدید مواصلاتی ٹیکنالوجیز پر مبنی جیو سٹیشنری سیٹلائٹ ہے جو ملک کی سیٹلائٹ پر مبنی کمیونیکیشن سروسز میں بہت اضافہ کرے گا اور تجارتی اور سرکاری صارفین کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“ پاکستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے مستقبل کو نئی شکل دے گا۔ یہ ملک کے باقی حصوں سے غیر منسلک لوگوں کو جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ملک میں اعلیٰ رسائی کے ساتھ سستی بینڈ وڈتھ کو یقینی بنائے گا۔
”پاک سیٹ ایم ایم ون“میں پاک ایس بی اے ایس پے لوڈ بھی ہوگا جو انٹیگریٹی پر مبنی پوزیشننگ، نیویگیشن اور ٹائمنگ (پی این ٹی) سروسز فراہم کرے گا جس سے پاکستان دنیا کا 11 واں ملک بن جائے گا جو امریکہ، روس، چین، جاپان، یورپ، بھارت، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، نائجیریا اور الجیریا کے بعد اپنا ایس بی اے ایس شروع کرے گا۔ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“ خلائی سائنس، خلائی ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال میں خود انحصاری کے حصول کے لیے حکومت کے عزم کا مظہر ہے اور یہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان دیرینہ اور غیر متزلزل دوستی کا بھی ثبوت ہے۔
سپارکو حکومت پاکستان کے ساتھ اس بات پر قائم ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خلائی سائنس کے شعبے میں یہ دوطرفہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نئی اور باہمی طور پر فائدہ مند راہیں کھولے گا۔ اس تاریخی دن پر اپنے پیغام میں سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے حکومت پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے بے مثال تعاون اور معاونت پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر دونوں ممالک کے انجینئرز کی ٹیم کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ سپارکو کے چیئرمین نے کہا کہ سپارکو پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی ہونے کے ناطے خلائی علوم میں ترقی کے ذریعے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستانی نوجوان ملک میں بے شمار چیلنجز کے باوجود دنیا بھر میں نام کما رہے ہیں……..ایچ ای سی مائیکرو سافٹ پارٹنرشپ کے تحت پراجیکٹس میں پاکستانی طلباء کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔… رانا مشہود احمد کوئی بھی ملک تکنیکی میدان میں ترقی کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے تکنیکی ترقی کے مثبت پہلو کو اپنانا ہوگا…….چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے گریجوایٹس کو جدید ترین تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا مسابقتی عالمی منظر نامہ میں ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے، حکومت ملک کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی مستقبل کے ٹیک لیڈروں کے لئے کلیدی اقدامات شروع کر کے اکیڈمیا،انڈسٹری فرق کو ختم کرنے کے لئے متحدہو گئے ،اس حوالے سے برجنگ دی اکیڈمیا-انڈسٹری گیپ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔پر وگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اورچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمدتھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گریجوایٹس کو جدید ترین تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا مسابقتی عالمی منظر نامے میں ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے،پروف ایجوکیشن سسٹم ان تقریبات کے انعقاد کے لئے مائیکروسافٹ کی خدمات اور کر دار قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا راز نوجوانوں کو اعتماد، پلیٹ فارم اور وسائل دینے میں مضمر ہے۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے گریجوایٹس کو جدید ترین تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا مسابقتی عالمی منظر نامہ میں ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے، حکومت ملک کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ کوئی بھی ملک تکنیکی میدان میں ترقی کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے تکنیکی ترقی کے مثبت پہلو کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی کوششیں نوجوانوں کی ترقی پر مرکوز ہیں، جو قوم کا مستقبل ہیں ۔ ایچ ای سی-مائیکروسافٹ پارٹنرشپ کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں شراکت داروں کی مل کر کام کرنے اور سنگ میل بنانے کی ایک طویل تاریخ ہے۔
یچ ای سی کے آئی ٹی ڈویژن کے رکن ڈاکٹر جمال نے ذاتی چیٹ جی ٹی پی اور اسمارٹ ٹیچر جیسے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ مائیکروسافٹ سینٹرل اور مشرقی یورپ میں تعلیم کے ڈائریکٹر جے رچرڈ ہل نے اے آئی دور کے لیے درکار مہارتوں اور مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
مائیکروسافٹ کے کنٹری پرنسپل جبران جمشید نے ‘بریجنگ دی اے آئی ڈیوائیڈ’ پر پیش کیا اور امیجن کپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا جشن منایا ، جس میں پاکستانی نوجوان پیشکشوں اور کارکردگی میں مسلسل سرفہرست رہے ۔
ہارڈ شپ گراؤنڈز پر معذور، بیوہ، مطلقہ، طویل فاصلہ، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفرز بھی پورا سال اوپن رکھنے کا فیصلہ۔ ……جنرل ٹرانسفر,میوچل ٹرانسفرکی اجازت سال میں دو بار ہوگی ……تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔…….وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ۔…….
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی۔ نئی ٹرانسفر پالیسی نے ممکنہ طور پر اساتذہ کی بڑی مشکل آسان کر دی۔ نئی ٹرانسفر پالیسی کے تحت ہارڈ شپ گراؤنڈز پر ٹرانسفر اب پورا سال کھلی رہے گی۔ معذور، بیوہ، مطلقہ، لانگ ڈسٹنس، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفر بھی پورا سال کھلی رہے گی۔ تاہم صرف بہت ضروری کیسز ہی اس ضمن میں ڈیل کئے جائیں گے۔ نئی پالیسی کے مطابق جنرل ٹرانسفر اور میوچل ٹرانسفر سال میں دو بار ہو سکے گی۔ یہ ٹرانسفرز گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کے دورانیہ میں ہو سکیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت وزیر تعلیم نے تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کرنے اور تمام ضلعی کمیٹیوں کو درخواستوں پر فیصلہ ایک مہینے کے عرصہ میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ٹرانسفر کے معاملے میں اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ اب انہیں طویل انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو آسانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کا مسئلہ بھی حل کر دیا ہے، اب اساتذہ پر ایس ٹی آر کے تناظر میں اپلائی کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی
انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ (IAE) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بی ایس اینوائرمنٹل سائنس ڈگری پروگرام کی منظوری …….
ہنیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (NAEAC) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ (IAE) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بی ایس اینوائرمنٹل سائنس ڈگری پروگرام کی منظوری کا اعلان کیا ہے ۔ اس ڈگری کے اجراء سے جنوبی پنجاب میں اسلامیہ یونیورسٹی کو ماحولیاتی سائنسز کی تعلیم و تحقیق میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔ بی ایس اینوائرمنٹل سائنسز کے حامل گریجویٹس کےلیے سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمتوں کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعلیمی کارکردگی کے جائزہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ‘X 2’ کیٹیگری میں نمایاں 71فیصد سکور حاصل کیے ہیں۔ یہ اسکور ‘X 2’ زمرے کے میں اعلیٰ ترین کامیابی کو کرتا ہے جو پروگرام کی اہمیت اور اعلی تعلیمی معیار کا اظہار ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے تعلیمی جائزہ کے کامیاب دورے پر فیکلٹی اور طلباء کو ان کی غیر متزلزل محنت اور لگن سے اچھی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پی سی بی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پی سی بی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ پہلا میچ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ویمن یونیورسٹی ملتان کے درمیان بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کھیلا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے۔ جبکہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی نے 10.2 اوورز میں صرف 14 رنز بنائے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ٹیم کی کپتان صبا خورشید نے 67 رنز بنائے اور انہیں شاندار کارکردگی پر ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا اور نقد انعام سے نوازا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ، ڈائریکٹر سپورٹس (خواتین)، ڈاکٹر عنبرین مقصود نےاس کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے ترکیہ کے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط….. اس مفاہمت نامے کا موثر نفاذ تحقیقی اور علمی شعبوں میں تعاون اور عوام سے لوگوں کے تبادلے کے وسیع مواقع فراہم کرے گا……..ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ترکیہ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیئے۔ تقریب میں اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی، یونس ایمرے اینسٹیٹسو کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حلیل ٹوکر، انقرہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سفیر سہیل محمود، ڈائریکٹر سینٹر فار افغانستان مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ آمنہ خان، اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے تعارفی کلمات میں آمنہ خان نے کہا کہ یہ ایم او یو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے جو باہمی احترام اور مشترکہ تاریخ پر استوار ہے۔
آئی ایس ایس آئی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور علمی تعاون کی نئی راہیں کھولنے کی طرف ایک قدم ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے سربراہ سفیر سہیل محمود نے ایم او یو کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صدیوں پرانے اور ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ تاریخ سے جڑے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو ناگزیر شراکت دار ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے دونوں حکومتوں کی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں کو تقویت ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت نامے کا موثر نفاذ تحقیقی اور علمی شعبوں میں تعاون اور عوام سے لوگوں کے تبادلے کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر مہمت پیکچی نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہت خاص قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف جہتوں میں تعلقات کو مضبوط اور مزید وسعت دینے کے لیے مزید علمی تعاون کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر یوسف جنید نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس ایس آئی اور یونس ایمری انسٹیٹسو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط پہلے سے بہت اچھے تعلقات میں قریبی افہام و تفہیم کی راہ ہموار کرے گا۔