[5:38 PM, 2/7/2025] ED Sherjil Ok: اوکاڑہ یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے اپنے ستارہویں اجلاس میں یتیم تعلیم کےلیے مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ موجودہ مالی سال کےلیے 1.6 بلین کے بجٹ کی بھی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے یونیورسٹی کی تعلمی و انتظامی بہتری اور طلباء کو تمام سہولیات کی فراہمی کےلیے دیگر کئی اہم فیصلے بھی کیے۔
اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کی۔ دیگر ممبران میں ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد منیر، سرگودھا یونیورسٹی کے پرو وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس طارق، اوکاڑہ یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار جمیل عاصم، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ڈائریکٹر فنانس ثمینہ درانی، پنجاب ایچ ای سی کے ڈائریکٹر ایچ آر ڈی محمد ماجد خان، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایڈیشنل سیکریٹری زاہدہ اظہر اور حکومت پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد عارف شامل تھے۔ یونیورسٹی کے ڈپٹی ٹریثررڈاکٹر شاہد خان نے اجلاس کا ایجنڈہ پیش کیا۔اس موقع پر فنانس ڈیپارٹمنٹ سے سہیل اسلم اور عمر روف بھی موجود تھے۔
کمیٹی کا سب سے اہم فیصلہ پروفیسر سجاد مبین کے ویثرن کے مطابق یونیورسٹی کے تمام یتیم طلباء کے لیے مفت تعلیم کی منظوری تھی۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے طلباء کےلیے 50 ملین کا ایک اینڈوومنٹ اینڈ اسکالرشپ فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر نے اپنی تعیناتی کے بعد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یونیورسٹی میں ڈسپنسری اور جدید طرز کی کینٹین تعمیر کروانے کے عمل کا آغاز کیا تھا۔ اس اقدام کو بھی کمیٹی نے متفقہ طورپہ منظور کر لیا۔
اوکاڑہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے کےلیے وائس چانسلر نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی جانب سے بنائی گئی پالیسی کو بھی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے منظور کر لیا۔پروفیسر سجاد مبین کی غرباء پرور پالیسی کے مطابق کمیٹی نے ڈیلی ویجز ملازمین کےلیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ تنخواہ اور دیگر ملازمین کو سیلف اسپورٹ فنڈ سے پیسوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ یونیورسٹی میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو لاگو کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
کمیٹی کے تمام ممبران نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کےلیے وائس چانسلر کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو بے حد سراہا۔ ان اقدامات میں ڈرائیونگ اسکول، پولیس خدمت مرکز، اسکلز ڈویلپمنٹ سنٹر، طلباء کے اسکالزشپس اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قابل ذکر تھے۔
[5:38 PM, 2/7/2025] ED Sherjil Ok: ٹکرز
Uncategorized
غیر یقینی صورتحال کے وقت درست فیصلے لینا ضروری ہے۔……..ہواوے نے طویل مدتی حکمت عملی اپنائی ہے……..اس نے تحقیق کے لیے سرمایہ کاری کو بڑھایا اور پروفیسروں کو ناکامی کے خوف سے آزاد رکھ کر تجربات کرنے کی اجازت دی۔…جو رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے بزنس اسکول و ہواوے کے سینئر مینجمنٹ کنسلٹنٹ،پروفیسر ویوئی ہوانگ،

ویوئی ہوانگ، جو رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے بزنس اسکول کے پروفیسر اور ہواوے کے سینئر مینجمنٹ کنسلٹنٹ ہیں، نے اپنی کتاب Built on Value: The Huawei Philosophy of Financial Management میں ہواوے کے مالیاتی نظم و نسق کے اصولوں پر روشنی ڈالی ہے۔انہوں نے 2019 کے Times Higher Education Young Universities Summit میں اپنی پریزنٹیشن میں تبدیلی کو دنیا کی واحد مستقل حقیقت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ غیر یقینی صورتحال کے وقت درست فیصلے لینا ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی ماہر کلیٹن ایم کرسٹینسن کے تصور کو بیان کیا کہ Disruptive Technologies ترقی کا بنیادی ذریعہ ہیں، لیکن یہ ٹیکنالوجیز تنظیمی رکاوٹوں کا سامنا بھی کرتی ہیں۔
ہواوے نے طویل مدتی حکمت عملی اپنائی ہے، جیسے کہ اٹلی کے شہر میلان میں مائکرو ویو ٹیکنالوجی کا تحقیقی مرکز قائم کرنا۔ ہواوے کا ماننا ہے کہ عالمی اختراعات سے استفادہ کیے بغیر آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) میں عالمی رہنما بننا ممکن نہیں۔ اس نے تحقیق کے لیے سرمایہ کاری کو بڑھایا اور پروفیسروں کو ناکامی کے خوف سے آزاد رکھ کر تجربات کرنے کی اجازت دی۔ہوانگ نے بتایا کہ ماضی کی کامیابی مستقبل کی کامیابی کی ضمانت نہیں دیتی، بلکہ وہی کمپنیاں غیر یقینی صورتحال میں کامیاب ہو سکتی ہیں جو خود پر مسلسل نظر رکھیں اور بہتری کے لیے کوشاں رہیں۔ ہواوے کا مقصد زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنا نہیں بلکہ پائیدار ترقی اور دنیا کو ایک مربوط اور جدید ڈیجیٹل نظام فراہم کرنا ہے۔
سوال و جواب کے سیشن میں، ہوانگ نے کہا کہ نوجوان جامعات میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہواوے عالمی سطح پر باصلاحیت افراد کو مواقع فراہم کرتا ہے، جیسے کہ روس میں ریاضی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ہواوے کی امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے بارے میں ہوانگ نے کہا کہ یہ عارضی ہے اور کسی کے مفاد میں نہیں، تاہم وہ تنقید یا الزامات سے نہیں گھبراتے لیکن ثبوت پیش کرنے پر زور دیتے ہیں۔آخر میں، سعودی عرب اور ترقی پذیر ممالک میں ہواوے کی توسیع کے امکان پر، ہوانگ نے کہا کہ مستقبل میں مسابقت کا انحصار ٹیلنٹ پر ہوگا، اور جہاں ٹیلنٹ ہوگا، وہاں ہواوے بھی ہوگا۔
4o
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹرورسٹی بیس بال چیمپئن شپ 2025 منعقد کیا گیا ۔……….ونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے MAHSA پروجیکٹ کی تربیتی ورکشاپ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہوئی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹرورسٹی بیس بال چیمپئن شپ 2025 منعقد کیا گیا ۔ کوارٹر فائنل میچ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کو ہرایا۔ جبکہ سیمی فائنل میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کھلاڑیوں میں وقاص میو، رئیس بشیر ، سلطان خان اور فراز خان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ نے اس کامیابی پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد دی ہے۔
.ونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے MAHSA پروجیکٹ کی تربیتی ورکشاپ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہ

یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ کے MAHSA پروجیکٹ کی تربیتی ورکشاپ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے افتتاحی سیشن میں خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر جواد اقبال نے فیکلٹی اور طلباءوطالبات کے لیے جنوبی ایشیائی تہذیبی اور ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کی جدید خطوط پر تحقیق و تربیت کے اہتمام پر کیمبرج ٹیم کی تعریف کی۔ کیمرج یونیورسٹی ٹیم میں عفیفہ خان، آذادے وفاداری اور جیک ٹومانے شامل ہیں۔ انہوں نے کیمبرج ٹیم کے دورے اور سیمینار کے انعقاد پر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر معظم درانی اور وقار مشتاق کی کوششوں کو بھی سراہا۔
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پروگرامنگ مقابلوں میں پانچ پوزیشنیں حاصل کر لی……..پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس میں فن لینڈ کے یوم آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
:پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیشنل کالجیٹ پروگرامنگ مقابلہ(آئی سی پی سی)میں حصہ لیا اورٹاپ بارہ میں سے پانچ پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیموں نے آئی سی پی سی 2024ء پاکستان ریجن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ان مقابلوں میں آئی بی اے کراچی، حبیب یونیورسٹی کراچی، نسٹ اسلام آباد، جی آئی کے آئی،ایجوکیشن یونیورسٹی،پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی،این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی،این یو فاسٹ(کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور)، یونیورسٹی آف گجرات، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباداورانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہورسمیت دیگر ٹیموں نے حصہ لیا۔پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس میں فن لینڈ کے یوم آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے انٹرنیشنل آفس میں فن لینڈ کے یوم آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پرہیلی کالج آف کامرس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ فواد علی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔اس تقریب نے کالج کی تعلیمی برادری میں ثقافتی تبادلے اور بین الاقوامی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیا۔ کالج پرنسپل اور منتظمین نے تقریب کو کامیاب بنانے پرشرکاء کا شکریہ ادا کیا اور عالمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور طلباء کے ثقافتی افق کو وسعت دینے میں اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔
—
یو ای ٹی کی تاریخ میں پہلی بار دو سالہ ڈگری پروگرامز کا آغاز……یو ای ٹی لاہورمیں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں……..آن لائن درخواست فارم پُر کرنے اورداخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے
ونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار دو سالہ ڈگری پروگرامز کا آغازکر دیا گیاہے۔اب طلباء دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔یو ای ٹی لاہور نے پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر اُمیدواران کیلئے سبسڈائزڈ کیٹگری A-1 میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے۔آن لائن درخواست فارم پُر کرنے اورداخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔یاد رہے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کی کوئی شرط نہیں ہے۔اب طلباء بغیر کسی دشواری کے ای کیٹ کا امتحان پاس کیے بغیر بھی یو ای ٹی سے دو سالہ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔طلباء 5 سو روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبر حاصل کریں گے یہ ٹوکن نمبر یو بی ایل یا ایچ بی ایل کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر کیا جا سکتا ہے۔مزید برآں ٹوکن فیس انٹرنیٹ بینکنگ، یو بی ایل موبائل ایپ، یو بی ایل اومنی، ایچ بی ایل موبائل ایپ اورایچ بی یل کونیکٹ کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کمپیوٹر سائنس، سائبر سکیورٹی، سٹاف ویئر انجینئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنس میں داخلے جاری ہیں۔پہلی میرٹ لسٹ 14 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ ڈاکومنٹس اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 فروری ہے۔داخلہ کی تمام معلومات ایڈمیشن پورٹل admission.uet.edu.pk پر دستیاب ہے۔
اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے حوالے سے ریلی ……….ہمیں بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکرنا چاہیے، وائس چانسلر
اد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور ان کے حق خود ارادیت کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔ ریلی میں اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی اوکاوین چوک سے شروع ہوکر فلیگ چوک پہ اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ڈائریکٹر اسٹؤڈنٹ افیئرز ، ڈاکٹر شعیب سلیم، اور ایڈیشنل رجسٹرار، جمیل عاصم ، نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔
کشمیر ڈے کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کا کہنا تھا کہ یہ دن مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا دن ہے۔ ہمیں بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکرنا چاہیے ۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو اس بات کا احساس دلانا ہو گا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کریں۔ اس حوالے سے اساتذہ اور محققین کا کردار کلیدی ہے ۔
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پہ قائدین نے پر جوش تقاریر بھی کیں جن میں نہتے کشمیریوں پہ ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی منظر کشی کی گئی اور بین الاقوامی کمیونٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کےلیے اپنا کردار ادا کرے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار اور واک………اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ریٹارئرڈ اساتذہ کی جانب سے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
سلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ریٹارئرڈ اساتذہ کی جانب سے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان مرحوم کی یاد میں غلام محمد گھوٹوی ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے صاحبزادہ رانا تعریف علی خان، رانا توصیف علی خان اور دختران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر ز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان، پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق، پروفیسرڈاکٹر منیر اختر، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی سابق ڈین فیکلٹی آف سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق خان کی شعبہ تعلیم خصوصا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کی شعبہ فارمیسی اور کیمیا کے آغاز کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ہمیشہ ایک انتھک ا ور قابل استاد اور بہترین منتظمین کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم، پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی، پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد اور طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا۔ قاری ڈاکٹر عبدالستار نے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی اور دیگر اساتذہ کرام نے راناتعریف علی خان کو
یادگاری شیلڈ پیش کی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار اور واک…….

سلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ریٹارئرڈ اساتذہ کی جانب سے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان مرحوم کی یاد میں غلام محمد گھوٹوی ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے صاحبزادہ رانا تعریف علی خان، رانا توصیف علی خان اور دختران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر ز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان، پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق، پروفیسرڈاکٹر منیر اختر، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی سابق ڈین فیکلٹی آف سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق خان کی شعبہ تعلیم خصوصا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کی شعبہ فارمیسی اور کیمیا کے آغاز کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ہمیشہ ایک انتھک ا ور قابل استاد اور بہترین منتظمین کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم، پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی، پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد اور طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا۔ قاری ڈاکٹر عبدالستار نے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی اور دیگر اساتذہ کرام نے راناتعریف علی خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
مالیہ کے سفیرشیخ نورمحمد حسن کا یو ای ٹی لاہور کا دورہ،وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرسے ملاقات ……….اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے، مشترکہ مفادات کے شعبہ جات میں باہم تحقیق کو فروغ دینے پر بات چیت …….پاکستان اورصومالیہ کے مابین مضبوط، نتیجہ خیز اور بلاتعطل دوطرفہ تعلقات ہیں: سفیرتدریسی اداروں کے مابین دو طرفہ تعلقات قائم کروانے میں سفارت خانہ معاون ثابت ہو گا: سفیر
پاکستان میں موجود صومالیہ کے سفیرشیخ نور محمد حسن نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیااور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرسے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے یو ای ٹی میں زیر تعلیم صومالیہ کے طلباء سے ملاقات کی اور انکو درپیش چیلنجزکو سنا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور صومالیہ کے مابین مضبوط، نتیجہ خیز اور بلاتعطل دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک میں تدریسی روابط کو ترویج دینے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یو ای ٹی میں انٹرنیشنل طلباء کو فراہم کی جانے والی ہاسٹل اور دیگر تمام سہولیات کو سراہا۔صومالی سفیر نے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کو یقین دہانی کرائی کہ دو طرفہ تدریسی اداروں کے مابین تعلقات قائم کروانے میں سفارت خانہ معاون ثابت ہو گا تاکہ انجینئرنگ کی تعلیم اورایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوا جاسکے۔انکا کہنا تھا ک صومالیہ میں انجینئرنگ کے شعبہ میں بہت صلاحیت موجود ہے جس سے پاکستانی اداروں کو فائدہ اٹھانا چاہیئے اس حوالے سے سفارت خانہ ذاتی دلچسپی لے رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہدمنیرنے بتایا کہ یوای ٹی بین الاقوامی شہرت کی حامل ہے اسی وجہ سے یہاں مختلف ممالک سے طلبہ زیر تعلیم ہیں اور انکو بہترین تعلیم و تربیت دینے کی غرض سے ملکی اور غیر ملکی اداروں سے روابط قائم رکھے ہوئے ہیں تاکہ تکنیکی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبہ جات میں باہم تحقیق کو فروغ دینے کیلئے معاہد ہ کی گنجائش موجود ہے جس سے یقینی طور پر دو طرفہ تعلقات کو واضح مقصدیت حاصل ہو سکے گی۔آخر میں وائس چانسلر نے سفیرکو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرصومالیہ کے سفیرشیخ نور محمد حسن کو یو ای ٹی دورے کے موقع پرشیلڈپیش کر رہے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئر کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئر کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد
لاہور (6فروری،جمعرات):پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئرکے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیزسے انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تک ریلی نکالی گئی۔ہیومین رائٹس چیئر کی سربراہ اور ہیڈ آف سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے تمام شعبہ جات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ ڈاکٹر فائزہ لطیف،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر سرور،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اکرم سومرو،فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف نے کہا کہ بھارتی تسلط میں کشمیر کی حیثیت ایک جیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے انسانی حقوق کے ساتھ آئینی حقوق بھی سلب کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اندرونی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا وہ خطہ ہے جس میں سب سے ذیادہ فوجی تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ خاموش نظر آتی ہے۔ ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ دنیا نے مقبوضہ کشمیر کا ایشو بری طرح نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکے ڈیموگرافکس میں تبدیلی لا رہا ہے۔ڈاکٹر فائزہ لطیف نے کہا کہ کشمیر میں امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ بعد ازاں فیض احمد فیض سیمینار روم میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔
سینٹر فار کاؤنسلنگ اینڈ کیریئر ایڈوائزری (C3A) نے حال ہی میںنسٹ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ (CAE) میں طلبہ کی فلاح و بہبود اور ذاتی ترقی پر مرکوز ایک سلسلہ وار سیشنز کا انعقاد کیا۔ ان سیشنز میں طلبہ کو NUST کے کیریئر وسائل، صحت مند ہم عمر تعلقات کے لیے حکمت عملی، اور یونیورسٹی کی حفاظتی پالیسیوں کے ذریعے ہراسمنٹ سے نمٹنے کے طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔
مزید برآں، C3A نے فیکلٹی کے لیے اسٹریس مینجمنٹ کی تربیت بھی فراہم کی، تاکہ وہ بہتر طریقے سے اس دباؤ کا سامنا کر سکیں