پنجاب یونیورسٹی نے مرتضیٰ عاشق ولد محمد عاشق کوانفارمیشن مینجمنٹ، عابدہ تحریم دختر شیر بہادرکو پبلک ہیلتھ، آمنہ محموددختر محمود احمدکو بائیو کیمسٹری، زمان گل ولد خادم حسین کو زوالوجی، مبشر داؤد ولد محمد داؤدکو اسلامک سٹڈیز، طیبہ رسول دختر سید رسول کو انفارمیشن مینجمنٹ، محمد عامر اسلم ولد محمد اسلم کو پبلک ہیلتھ،محمد اکرم ولد گل حسن بادشاہ کو بائیو کیمسٹری، منظور علی ولد محمد ابراہیم کو اسلامک سٹڈیز اور عظمیٰ نورین دختر سید محمد ابرار حسین کو باٹنی کے مضمون، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
Uncategorized
یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا دفاع نا قابل تسخیر ہے۔ ہمیں اپنے سائنس دانوں اور افواج پہ فخر ہے۔۔۔۔۔۔اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کی جانب سے یوم تکیبر کے سلسلہ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے، اسٹاف اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ یوم تکیبر پاکستان کی ایٹمی دفاعی صلاحیت کی تاریخ میں سب سے اہم سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔
ریلی کے شرکاء نے اسلامی ریاست کے ناقابل تسخیردفاع کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرجوش نعرے لگائے۔ شرکاء نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستان کی دفاعی تاریخ میں علاقائی اور بین الاقوامی سیاست میں بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ہمیں یوم تکیبر بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانا چاہیے۔
ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا دفاع نا قابل تسخیر ہے۔ ہمیں اپنے سائنس دانوں اور افواج پہ فخر ہونا چاہیے جنہوں نے اس کو ممکن بنایا۔
پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد…….سیشن 2022 ء کے بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے 150کامیاب طلباؤطالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کیے گئے۔

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں سیشن 2022 ء کے بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے 150کامیاب طلباؤطالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر رافیعہ رفیق، سابق وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد اسلام نے ڈگری و میڈیلز حاصل کرنے والے طلباء کو مبارک باددی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اساتذہ نے آپ کے لئے بہترین فرائض انجام دیئے ہیں جس کا ثمر آپ کو مل رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء عملی میدان میں بہترین خدمات سے اپنا اور پنجاب یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر رافیعہ رفیق نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اپلائیڈ سائیکالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور آپ اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے معاشرے کی فلاح و بہبود میں بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ مزید تعلیم کے حصول، تحقیق کو فرو غ دینے یاپیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں ان بنیادی اقدار کو یاد رکھیں جواس ادارے اور اساتذہ نے آپ کو سکھائی ہیں۔ بعدازاں طلباؤطالبات کومیڈلزاور ڈگریاں پیش کی گئیں۔
—
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنپینورشپ گالا کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام طلباؤطالبات میں کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے انٹرنپنیورشپ گالا 2024ء کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی، معروف شاعر سید سلمان گیلانی، چیئرمین راوی اربن ڈویولپمنٹ اتھارٹی سید اظفر علی ناصر، سابق وزیر صحت ڈاکٹر سعید الٰہی،سی ای اورحیم سٹور رانا عبدالرافع، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کے اندر کاروبار کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ جاب تلاش کرنے کی بجائے نوکریاں دینے والے بن سکیں۔ عابد شیر علی نے طلباء کے سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے ان کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان کی بہترین درسگاہ ہے جس نے ہر شعبے میں بہترین لوگ پید اکئے۔ پروفیسر ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ایگریکلچرل سائنسز میں بہترین اساتذہ طلباء کی رہنمائی کیلئے موجود ہیں جس کے باعث شعبہ نے بہت جلدکیو ایس رینکنگ میں اپنا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر بلال چٹھہ، ڈاکٹر شناور وسیم علی، ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، محمد ارسلان عباس اور محمد زبیر مقصود کی کوششوں کو سراہا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے محکمہ اعلیٰ کے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ای ٹرانسفر پالیسی پر کام میں تیزی لاکر پالیسی کو عملی شکل دینے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھیں جائیں

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے محکمہ اعلیٰ کے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ای ٹرانسفر پالیسی پر کام میں تیزی لاکر پالیسی کو عملی شکل دینے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھیں جائیں تاکہ مذکورہ پالیسی کو فوری طور پر ناقذ کیا جاسکے اور محکمہ بہتری کی طرف گامزن ہوسکے۔ یہ ہدایات انہوں ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران نے شرکت کی صوبائی وزیر کو اجلاس میں ای ٹرانسفر پالیسی پر اب تک ہونے والے کام کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ای ٹرانسفر پالیسی کے سافٹ ویئر کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اور اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ سافٹ ویئر میں ایسے پیرا میٹرز شامل کریں جس میں بیوہ اور معذوروں کو ترجیح ملے۔ انہوں نے کہاکہ ای ٹرانسفر سے نظام میں انسانی مداخلت ختم اور سارا سسٹم آٹومیٹک ہوجائیگا، کسی کے ساتھ ظلم اور ناانصافی نہیں ہوگی، ای ٹرانسفر پالیسی میں کوئی سیاسی عمل دخل بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے اقربا پروری اور سفارش کی بنیاد پر تبادلوں کا کلچر بھی ختم ہوجائیگا۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ ای ٹرانسفر کے طریقہ کار میں ڈومیسائل، معذوری، ہارڈ ایریا اور میڈیکل وغیرہ کے نمبرز ہونگے اورسارا نظام کمپیوٹرائزڈ ہوگا اور سافٹ ویئر کے ذریعے سب کچھ ہوگا جس میں کوئی انسانی عمل دخل نہیں ہوگا۔
پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد، پانچ چائنیز سمیت 1111ڈگریاں و میڈلز تقسیمدنیا میں وہی قومیں آگے ہیں جنہوں نے تعلیم و تحقیق کو فروغ دیا، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود

لاہور(14مئی،منگل):پنجاب یونیورسٹی کے 133ویں جلسۂ اسناد میں پہلی مرتبہ پانچ چائنیزسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریوں سے نواز دیا گیا۔ جلسۂ عطائے اسناد میں ایم فل کے120، ماسٹرز کے 12 اور بی ایس کے 116گولڈ میڈلز جبکہ 343 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ ٹوٹل 1111 امیدواروں میں ڈگریاں ومیڈلز تقسیم کئے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی کا 133واں جلسۂ عطائے اسناد کا انعقاد فیصل آڈیٹوریم میں کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود نے کی۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، فیکلٹیز کے ڈینز، پروفیسرز، پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز اور بی ایس کے 2023ء میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں آگے ہیں جنہوں نے تعلیم و تحقیق کوفروغ دے کر کائنات کے رازوں کوافشاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی تعلیم و تحقیق کو مرکزی حیثیت دینی ہوگی ورنہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں آزمائشیں آتی رہتی ہیں لیکن متحد ہوکر ان سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں جو کم وسائل کے باوجود بھی دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی اکیسویں صدی کے تعلیمی ویژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب یونیورسٹی نے بہترین کامیابیاں حاصل کی ہیں اوربین الاقوامی رینکنگ میں پہلی مرتبہ 19 مضامین کا شامل ہونا اس بات کاواضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مضامین میں ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے بھی پنجاب یونیورسٹی کو پاکستان میں نمبر ون قرار دیا ہ

ے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب یونیورسٹی میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے تمام سٹیچوٹری باڈیز کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے گئے ہیں تاکہ پنجاب یونیورسٹی کا نظام قوانین کے مطابق چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں مارکیٹ کی جدید ضروریات کے مطابق انسانی وسائل کی فراہمی کے لئے 28 انڈر گریجوایٹ، 13 ایم فل اور 4 نئے پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے ڈگریاں و میڈلز حاصل کرنے والے طلباؤ طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے تاریخ کے مضمون میں تیان زوئیفنگ، رین گانگزو، گوزنگ، شینگ لینگشینگ اور ینگ ہی چن کو پاکستان سٹڈیز کے مضمون میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر چائنیز سکالر زکو بھی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے جلسۂ عطائے اسناد میں ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب اسلم کو بھی ایم ایس ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کی ڈگری دی گئی۔

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں غزہ کی مظلوم انسانیت سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی نمائش کا افتتاح….
وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے وائس
چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کے ساتھ نمائس کا افتتاح کیا
ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹ
اینڈ ڈیزائن کے تحت منعقدہ نمائش میں 50 سے زائد تصاویر اور آرٹ ورک رکھے
گئے۔ وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان، سینئر صحافی سلمان غنی،
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، پرنسپل اسلامیہ کالج ڈاکٹر
اختر حسین سندھو، نامور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، رجسٹرار شجاعت منیف
قریشی، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ویژول کیمونیکیشن اینڈ ڈیزائن عائشہ بلال،
ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر احمد فراز، ڈائریکٹر ڈاکٹر طیبہ سہیل،
ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر ارم رباب انچارج آرٹ گیلری محمد اشفاق
سمیت اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔نمائش میں طالبات نے غزہ پر ہونے والے
انسانی مظالم کو درد ناک تصاویروں کے ذریعے اُجاگر کیا۔ نمائش کے بعد
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے کہا
کہ غزہ ایشو پر ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے تحت اظہار یکجہتی دیگر جامعات کے
لیے قابل تقلید ہے، انھوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت
کی جائے وہ کم ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 63 فیصد
آبادی 32 سال کی عمر سے کم ہے، یہ نوجوان ملک میں تبدیلی لائیں گے۔ اُن کا
کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ایک کروڑ خواتین اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر
رہی ہیں اور ہم نے سوا کروڑ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وینٹی
لیٹر پر لگایا ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ہوم اکنامکس
یونیورسٹی کی گرانٹ میں دو گنا اضافہ کیا جائے گا اور پانچ سالوں میں پنجاب
کا تعلیمی نظام اور نصاب مثالی بنا دیا جائے گا۔ سیمینار سے خطاب میں وائس
چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا کہ یورپ و امریکی
یونیورسٹیوں کے طلباء نے بھی علم حریت بلند کیا اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی
فلسطین کی عوام پر غیر انسانی مظالم کی مذمت کرتی ہے۔ سینئر صحافی سلمان
غنی نے کہا کہ پورا مغرب غزہ پر جارحیت کے خلاف انسانیت کا پرچم اٹھا کر
کھڑا ہوگیا ہے۔ غزہ، القدس، الاقصی مسلمانوں کی شناخت ہے، غزہ میں بربریت
کو مغرب نے فلسطین میں نسل کشی کو انسانیت کا مسئلہ بنا کر اٹھایا ہے ، اب
تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ سلمان غنی کا کہنا تھا کہ
امریکی صدر کو یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
سیمینار سے خطاب میں معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے کہا کہ فیس بک
پر غزہ کی حمایت میں پوسٹ لگائیں تو پیج بلاک ہو جاتے ہیں، ہم
ایٹم بم استعمال نہیں کر سکتے، ہم صرف اظہار یکجہتی کر
سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنا فیس بک بنانا ہوگا تاکہ رائے
کی آزادی کا اظہار ہو سکے۔
—

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری ……. پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب اراکین یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور کردار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن2024ء کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی کے صدرڈاکٹر توقیر علی، جنرل سیکریٹری رانا مظفر علی و دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے اراکین کو مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر توقیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودکا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ افسران پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔
……..2……
پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ’مجلسِ مباحثہ‘آل پاکستان فیض احمد فیض مقابلہء شعر گوئی و تحت اللفظ 2024 میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی نمایاں پوزیشنزاور ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اردو غزل میں امتیاز انجم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اردو نظم میں ہادیہ خالددوسرے نمبر پر رہی۔ اسی طرح تحت اللفظ میں امتیاز انجم جبکہ بیت بازی میں الیاس عباس سانول اورآصف محمود آصف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر محمد علی کلاسرا اور ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر محمد کامران نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اورک اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس
بہاول پو ر(پ)آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اورک اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز اور ڈاکٹر محسن ذوالفقار، چیف ایگزیکٹو آفیسر، مدینہ میڈیسن کمپنیز نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی، بٹالہ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد جبار، ملک سعد طارق ایریا سیلز منیجر بہاولپور اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، محمد منیب ملک ڈائریکٹر رفیع گروپ آف انڈسٹریز، محمد ادریس چیف ایگزیکٹیو آفیسر نوامید فارماسوٹیکل پرائیوٹ لمیٹڈ،ڈاکٹر عزیر ناگرہ چیئرمین ناگرہ گروپ آف انڈسٹریز اینڈ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن، عبدالمعید عابد ایڈیشنل ڈائریکٹر اورک، ڈاکٹر عاطف عثمان منیجر ریسرچ مینجمنٹ، ڈاکٹر محمد سجاد منیجر انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، ڈاکٹر شافعہ ارشد منیجر یونیورسٹی انڈسٹریل لنکیجز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور فیضان احمد اسسٹنٹ نے شرکت کی۔ عبدالمعید عابد نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔شرکاء نے اکیڈمیااورانڈسٹری روابط اور اورک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ مدنی نے امید ظاہر کی کہ اجلاس میں صنعت کاروں کی فعال شرکت اکیڈمیا اور انڈسٹری میں بہتر روابط کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام’پاکستان اور نیدرلینڈز ثقافتی ہم آہنگی‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، رجسٹرارپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے پنجاب یونیورسٹی گرافک ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کو یہ موقع فراہم کرنے پر نیدرلینڈ کے سفارت خانے اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز اور پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی ڈیزائن اور تخلیقی صنعتوں کا بنیادی فن اور ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مشق اور تحقیق کے لیے پوری زندگی درکار ہوتی ہے۔ ڈاکٹر احمد اسلام نے نیدرلینڈ اور پاکستان کے تمام فنکاروں کا خیرمقدم کیا اور تعاون کے فروغ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں نیدرلینڈ کے فنکار: ایوا اوکس (گٹارسٹ) اور ایناستاسیا (وائلنسٹ) اور پاکستان کے ماہرین بشمول وجیہہ نظامی (ستار بجانے والے) اور عرفان خان (طبلہ پلیئر) نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے۔پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس کے بانی ڈائریکٹر پروفیسر اسرار چشتی نے آلات کی مختلف شکلوں کی وضاحت کی اور اسے مثالوں کے ساتھ سمجھا یا۔
—