یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (PPMC) کے درمیان توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد وزارت توانائی (پاور ڈویژن) اور اس کے ذیلی اداروں کے ساتھ مل کر پالیسی سازی، مانیٹرنگ، کوآرڈینیشن اور جدید تحقیقی و تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے توانائی کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے سائنسی، فنی اور تحقیقی معلومات کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، تعلیمی و تحقیقی تبادلوں، اور جدید ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ سیمینارز، کانفرنسز، تربیتی کورسز، ورکشاپس اور سائنسی اجلاسوں میں بھی باہمی تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ یو ای ٹی میں وزارت توانائی اور اس کے متعلقہ اداروں کے ملازمین کے لیے ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ یو ای ٹی کے اساتذہ اور طلبہ کو بھی توانائی سے متعلق غیر تجارتی تحقیقی منصوبوں میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت توانائی ڈیٹا مینجمنٹ کے حوالے سے یو ای ٹی کو درکار ڈیٹا کی فراہمی، ڈیٹا بینک کے قیام، اور ایک ماہر ٹیم کی تشکیل جیسے اقدامات بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔ پرو وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات اور ٹیم لیڈ، انٹیگریٹڈ پلاننگ اینڈ اکنامک انالسز، ڈاکٹر جہانزیب ناصر نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان اور ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر وقار محمود بھی موجود تھے۔
اہم خبریں
زیر تعلیم کی زیر صدارت سکولوں میں سہولیات کے فقدان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ……..فنڈز کی دستیابی، اقدامات، پیش رفت کا جائزہ،,,,,,,, فنڈز کا موثر استعمال، شفافیت یقینی بنائی جائے۔ سمجھتونہ نہیں، سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات آن لائن سی ای او زایجوکیشن سے خطاب کر رہے ہیں
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر تعلیم نے سکولوں میں کمروں، دیواروں، فلٹریشن پلانٹس، فرنیچر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی چھٹیوں کے دوران سہولیات کا فقدان دور کرنے اور سکولوں کو ٹرانسفارم کرنے کیلئے فعال کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو ماڈل طرز پر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ایجوکیشن افسران کی مربوط مشاورت ضروری ہے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ سکولوں کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ اربوں روپے کے فنڈز ملنا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ فنڈز کا موثر استعمال اور شفافیت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس ضمن میں کوالٹی کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ماضی میں 50 لاکھ والا کمرہ 12 لاکھ میں بنا کر ٹیکس کا پیسہ بچا کر دکھایا۔ اسی طرز پر کم لاگت اور شفافیت سے کام کر کے عوامی وسائل کی بچت کی مثال قائم کی جائے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں سے فیک انرولمنٹ ختم کر دی ہے۔ اب سی ای اوز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا ڈیٹا درست اور مکمل رکھیں، میں کسی بھی وقت چیک کروں گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سید علی رضوان کی کتاب تھیوری آف انڈیٹرمنیٹ اسٹرکچرز کی تقریب رونمائی۔۔۔۔۔وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے زیر اہتمام معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضوان کی تصنیف ”Theory of Indeterminate Structures” کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے کتاب کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کی موجودگی علمی تحقیق، تدریس اور انجینئرنگ کے شعبے میں معیاری خدمات کے فروغ سے وابستگی کی عکاس تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد منیر نے پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضوان کی علمی کاوش کو سراہا اور اسے سٹرکچرل انجینئرنگ کی تعلیم میں ایک سنگِ میل قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ کتاب نہ صرف مصنف کی انتھک محنت اور علمی بصیرت کا مظہر ہے بلکہ پاکستان میں انجینئرنگ کی تعلیم کے بین الاقوامی معیار کو بھی اُجاگر کرتی ہے۔ مصنف ڈاکٹر سید علی رضوان نے اپنے خطاب میں کتاب کی تیاری کے دوران درپیش چیلنجز، ذاتی محرکات اور مسلسل محنت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علمی تحریر ایک صبر آزما مگر بامقصد سفر ہے۔ تقریب میں پی ای سی کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر، وائس چیئرمین پنجاب پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی، مختلف جامعات کے اساتذہ اور انجینئرنگ سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضوان کی جانب سے اپنی کتاب کی علامتی پیشکش کے ساتھ ہوا، جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو پیش کی۔ یہ لمحہ پاکستان میں انجینئرنگ کی علمی برادری کے لیے فخر کا باعث قرار دیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایلومنائی افیئرز نے وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران کے ساتھ بہاولپور چیپٹر کے سابق طلباء کاایک اجلاس منعقد کیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایلومنائی افیئرز نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران کے ساتھ بہاولپور چیپٹر کے سابق طلباء کاایک اجلاس منعقد کیا۔ ممتاز سابق طلباء، مسعود صابر، سید تنصیر، محمود مجید، سردار عقیل خان، راجہ شفقت محمود، محمد نعمان فاروقی، ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، ڈاکٹر اصغر سیال، ڈاکٹر ڈاکٹر رفیق الاسلام اور ڈائریکٹر ایلومنائی افیئرز ڈاکٹر شاہد محمود کے ساتھ سٹریٹجک اقدام کے حوالے سے بات چیت کی۔ یونیورسٹی، سابق طلباء کا دوبارہ اتحاد، سابق طلباء کے انڈومنٹ فنڈ کی تشکیل، بین الاقوامی سابق طلباء کا باب اور یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات۔ اس باہمی تبادلے نے نہ صرف سابق طلباء کی مدد کے ذریعے ادارے کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی بلکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کے وژن کو بھی اجاگر کیا۔
نجی تعلیمی ادارے ملک کے تعلیمی نظام کا اہم ستون ہیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔…….وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر
وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے ملک کے تعلیمی نظام کا اہم ستون ہیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے صدر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی اور امیدوار برائے ممبر بورڈ آف گورنرز، فیڈرل بورڈ حافظ محمد بشارت سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں نجی شعبہ تعلیم کو درپیش مسائل، آؤٹ آف سکول بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تعلیمی پالیسیوں میں بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
حافظ محمد بشارت نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے لاکھوں بچوں کو معیاری تعلیم مہیا کر رہے ہیں تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی، پالیسیوں میں تسلسل کی کمی اور ریگولیٹری اداروں کے سخت ضوابط ان کے لئے بڑے چیلنج بن چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد کم کرنے میں نجی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
وجیہہ قمر نے کہا کہ وزارت تعلیم نجی تعلیمی شعبے کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کے مسائل کے حل کے لئے ایک مربوط اور موثر حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کو واپس تعلیمی دھارے میں لانے کے لئے نجی و سرکاری اداروں کا اشتراک ناگزیر ہے۔
اس موقع پر پروفیسر رفیق طاہر ن
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی جانب سے طلباء وطالبات کی تقریبات کے لئے ضابطہ اخلاق کا نافذ۔۔۔۔۔۔۔تمام سرگرمیوں اور تقریبات کی بنیاد اسلامی اقدار دو قومی نظریہ قومی و ملی یکجہتی مقامی سماجی و ثقافتی روایات اور طلباء وطالبات کے نظم و ضبط پر قائم ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔جامعہ کے ڈینز ڈائریکٹر کیمپسز تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز طلباء وطالبات کی تقریبات کے لئے اس ضابطہ اخلاق پر پابندی کے ذمہ دار ہوں گے
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی جانب سے طلباء وطالبات کی تقریبات کے لئے ضابطہ اخلاق نافذ کیا گیا ہے۔ یہ ضابطہ اخلاق 27 مئی 2025 کو پہلی طلبہ پنچائیت میں پڑھ کر سنایا گیا۔ اس ضابطہ اخلاق کے مطابق وطن عزیز پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (جامعہ عباسیہ) ایک سو سالہ تاریخ کی حامل جامعہ ہے جو نوابین بہاولپور کے عظیم الشان اسلامی اور ملی وژن کے تحت 1925 میں قائم ہوئی۔ موجودہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان بر اعظم ایشیا اور دنیا کے بڑے تحقیقی اور تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ اسی تاریخی اور علمی پس منظر میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی تقریبات کے لئے ضابطہ اخلاق نافذ کیا گیا ہے تاکہ جامعہ میں منعقد ہونے والی تقریبات ہماری مذہبی سماجی اور ثقافتی اقدار کی آئینہ دار ہوں ۔ ہماری تمام سرگرمیوں اور تقریبات کی بنیاد اسلامی اقدار دو قومی نظریہ قومی و ملی یکجہتی مقامی سماجی و ثقافتی روایات اور طلباء وطالبات کے نظم و ضبط پر قائم ہوگی۔ ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ جامعہ کی تقاریب محض تفریح کا سامان نہ ہوں بلکہ تعلیمی و ثقافتی ترویج اور کردار سازی کا ذریعہ ہوں۔ تقاریب کے اجزاء میں شائستگی وقار اور باہمی احترام کا عنصر غالب ہونا چاہیے۔ اسی طرح مذہبی سماجی اور ثقافتی حساسیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔طلباء وطالبات لباس کے انتخاب میں قومی لباس اور علاقائی ملبوسات کو ترجیح دیں۔ تقریبات میں قومی اور علاقائی زبانوں کیساتھ ساتھ عالمی زبانیں مروج ہیں تاہم جارحانہ طنزیہ یا سیاسی مواد سے اجتناب کیا جائے۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی ہے کہ جامعہ کے ڈینز ڈائریکٹر کیمپسز تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز طلباء وطالبات کی تقریبات کے لئے اس ضابطہ اخلاق پر پابندی کے ذمہ دار ہوں گے۔ مزید برآں اسی ضابطہ اخلاق کے مطابق تفصیلی قواعد و ضوابط کا اجراء کریں گے۔
NUST PNEC کا اوپن ہاؤس اور کیرئیر فیئر 2025 کامیابی کے ساتھ نسٹ میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی SITE ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر جناب احمد عظیم علوی تھے۔۔۔۔۔۔۔۔فائنل ایئر کے طلبہ نے 30 سے زائد جدید منصوبے پیش کیے، جو اُن کی انجینئرنگ مہارت، تخلیقی صلاحیت اور حقیقی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے اُن کی وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
NUST PNEC کا اوپن ہاؤس اور کیرئیر فیئر 2025 کامیابی کے ساتھ نسٹ میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی SITE ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر جناب احمد عظیم علوی تھے۔
اس تقریب میں 75 معروف کمپنیوں کے 150 سے زائد صنعتی نمائندگان نے جوش و خروش سے شرکت کی، جن میں 16 چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) بھی شامل تھے۔ فائنل ایئر کے طلبہ نے 30 سے زائد جدید منصوبے پیش کیے، جو اُن کی انجینئرنگ مہارت، تخلیقی صلاحیت اور حقیقی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے اُن کی وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

آنے والے پیشہ ور افراد نے طلبہ کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پیش کیے گئے کام کے معیار اور اس کی عملی افادیت کو سراہا۔ متعدد کمپنیوں نے موقع پر ہی ابتدائی ملازمت کے انٹرویوز بھی لیے، جس سے طلبہ کو گریجویشن سے قبل روزگار کے قیمتی مواقع میسر آئے۔طلبہ اور صنعت کے نمائندوں کے درمیان تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ، اساتذہ اور صنعت کے رہنماؤں کے مابین مشترکہ تحقیق اور ترقی کے امکانات پر بامعنی گفتگو بھی ہوئی، جو صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وفاقی سیکرٹری ندیم محبوب نے پنجاب کی غیر رسمی تعلیم (NFE) کی ٹیم سے بات چیت کی تاکہ غیر رسمی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو رسمی تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کیا جا سکے۔
وفاقی سیکرٹری جناب ندیم محبوب نے پنجاب کی غیر رسمی تعلیم (NFE) کی ٹیم سے بات چیت کی تاکہ غیر رسمی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو رسمی تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کیا جا سکے۔
اس نشست میں پنجاب کے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ٹولز، بی فارم کی بنیاد پر طلبہ کے بارے میں معلومات کے نظام، اور داخلے میں اضافے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (#BISP) کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں نادرا کی جانب سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد۔
دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں نادرا زونل ہیڈ آفس بہاولپور کے تعاون سے ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد طالبات اور فیکلٹی کو نادرا کی جدید سہولیات سے آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر صائمہ انجم، رجسٹرار یونیورسٹی تھیں، جنہوں نے اپنے خطاب میں نادرا کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔اس موقع پر نادرا بہاولپور کے زونل ہیڈ سید عاطف حسین گیلانی نے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کو نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور اس کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ شہری اب گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ کی تجدید، نئے شناختی کارڈ کے اجراء، درستگی، فیملی ویریفکیشن سمیت دیگر اہم سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاک آئی ڈی ایپ ایک انقلابی قدم ہے جو شہریوں کو سہولت اور وقت کی بچت فراہم کرتا ہے۔سیمینار میں سربراہان شعبہ جات سمیت فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نادرا کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کو سراہا اور اس جدید سہولت کے بارے میں آگای کو نہایت مفید قرار دیا۔
پنجاب یونیورسٹی: موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان……..،ہاسٹلز 6 جون تا27 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ ……….ہاسٹلز میں صرف بین الاقوامی طلباء ہی رہائش پذیر رہیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹلز مکمل طور پر خالی کرائے جائیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز 6 جون تا27 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آخری سمسٹر میں تھیسز کرنے والے طلباؤطالبات کو باضابطہ اجازت لینا ہو گی۔ ترجمان کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے شعبہ جات وائس چانسلر سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔ ہاسٹلز میں صرف بین الاقوامی طلباء ہی رہائش پذیر رہیں گے۔