لاہور(13نومبر،جمعرات)ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام تین روزہ ’صحافی سمٹ 2025ء‘کی اختتامی تقریب سے الرازی ہال میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرسینئر صحافی سلمان غنی، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن ڈاکٹرعائشہ اشفاق، فاؤنڈر ایم ایم ایف ڈی اسد بیگ، شعبہ جات کے سربراہان، میڈیا نمائندگان، فیکلٹی ممبران اورطلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا حکومت بنانے اور گرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی عقل نے ہی مصنوعی ذہانت کو تخلیق کیا ہے مگر بعض اوقات اپنی بنائی چیزیں بھی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگاتاکہ نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرسکیں۔ا نہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا احترام کیا جانا چاہیے اور تنقیدی سوچ پر کوئی قدغن نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں میڈیا نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ ابلاغ کی جنگ دنیا میں جیتی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج تربیت یافتہ اور مضبوط ہے اورپوری قوم نے جنگ کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں صحافیوں کا کردار بہت چیلنجنگ بن چکا ہے۔ انہوں نے بہترین موضوع پر منعقدہ تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا مطلب صرف دکھاوے کے مقدمات نہیں بلکہ حقیقی شفافیت، شواہد کی بنیاد پر فیصلے اور ہر شہری کے لیے برابری کے اصول کا نفاذ ہے۔سلمان غنی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ملکی میڈیا نے یکسوئی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کبھی حقیقی ذہانت کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ خبر کو تمام تر پابندیوں کے باوجود کوئی نہیں روک پاتا۔انہوں نے کہا کہ خبر صحافی کی طاقت ہوتی ہے جس کا استعمال ذمہ داری سے کرنا چاہئے۔ڈاکٹر عائشہ اشفاق نے شراکت داروں، معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ سمٹ میں طلباء کو اپنے سینئرزکے تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔اسد بیگ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت آج چکی ہے اور ہمیں اسے سیکھنا ہو گا
اہم خبریں
پنجاب حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے عباسیہ کیمپس اور بغداد الجدید کیمپس میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی پیمائش کے لیے دو جدید مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کیے ہیں۔ ان مانیٹرنگ اسٹیشنز کی تنصیب سے بہاولپور میں فضائی آلودگی کا حقیقی ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ وائس چانسلرڈاکٹر محمدکامران

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہہ انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی پر نظر رکھنے اور صاف ستھرے ماحول کے لیے سائنسی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے عباسیہ کیمپس اور بغداد الجدید کیمپس میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی پیمائش کے لیے دو جدید مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کیے ہیں۔ ان مانیٹرنگ اسٹیشنز کی تنصیب سے بہاولپور میں فضائی آلودگی کا حقیقی ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ میں نصب ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ سٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے ماحولیاتی آلودگی کی پیمائش کے جدید نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی کے سائنسدان ماحولیاتی معلومات کو تحقیقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں اور بہتر ماحول کے لیے موثر کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈاکٹر محمد علی اسسٹنٹ پروفیسر اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔
آ
ب
د
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی خواتین اسکواش ٹیم نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہونے والی آل پاکستان انٹرورسٹی اسکواش ویمن چیمپئن شپ 2025-26 میں شرکت کی۔

بہاول پور(پ ر)اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی خواتین اسکواش ٹیم نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہونے والی آل پاکستان انٹرورسٹی اسکواش ویمن چیمپئن شپ 2025-26 میں شرکت کی۔ پاکستان بھر سے 15 ٹیموں نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ آئی یو بی اسکواش ویمن ٹیم نے مذکورہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈائریکٹر سپورٹس ویمن ڈاکٹر عنبرین مقصود آئی یو بی ویمن اسکواش ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد دی ہے۔
ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تین ڈے کیئر سنٹرز قائم کر رہا ہے۔
ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تین ڈے کیئر سنٹرز قائم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور فوکل پرسن برائے ڈے کیئر سنٹرز نے پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک اور ڈاکٹر طاہرہ شمیم کے ہمراہ عباسیہ کیمپس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر کو ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک پیش کئے۔ وائس چانسلر نے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے چیک خزانہ دار بشیر حسین کے حوالے کیے۔ وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اور پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کی ویمن ڈویلپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے فیکلٹی اور عملے کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

ٰ#IUB #ILMIATONLINE #WOMEN DEVELPMENT
جی سی یو سنڈیکیٹ کا 72واں اجلاس: نئے تعلیمی پروگرامز، بجٹ اور اہم اصلاحات کی منظوری
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی سنڈیکیٹ کا 72واں اجلاس،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم تعلیمی و انتظامی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں یونیورسٹی نے خصوصی افراد کے لیے ٹیوشن فیس مکمل طور پر ختم کرنے کی منظوری دی، جبکہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے طلباء کے لیے نشستوں میں اضافہ اور اوورسیز طلباء کے لیے فیس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
سنڈیکیٹ نے نئے تعلیمی پروگرامز کی بھی منظوری دی، جن میں بی ایس کریمنالوجی، ایم فل پیس اینڈ کنفلکٹ اسٹڈیز، پی ایچ ڈی مالیکیولر بائیولوجی، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، اورفارماکولوجی شامل ہیں۔
اجلاس میں ہیلتھ انشورنس پالیسی کی منظوری بھی دی گئی، جس سے یونیورسٹی کے ملازمین مستفید ہوں گے، جبکہ 2023 سے زیرِ التواٹی ٹی ایس انکریمنٹ کیسزبھی منظور کر لیے گئے۔سنڈیکیٹ نے مالی سال 2025-26 کے لیے3250 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ہی نان گزٹڈ ملازمین کے لیے لیٹ سٹنگ الاؤنس میں اضافہ اوروزیٹنگ فیکلٹی کی تنخواہوں میں بہتری کی بھی منظوری دی گئی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے بتایا کہ آئندہ بورڈ آف اسٹڈیز میں انڈسٹری سے بھی ماہرین کو شامل کیا جائے گا تاکہ نصاب کو عملی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی سلمہٰ بٹ، سلطان باجوہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب ہائر ایجوکیشن، لاء اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس موقع پرڈین پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز اوررجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ایچ ای سی آل پاکستان انٹرورسٹی فینسنگ (مین) چیمپئن شپ 2025-26 منعقد کی
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے منعقدہ ایچ ای سی آل پاکستان انٹرورسٹی فینسنگ (مین) چیمپئن شپ 2025-26 منعقد کی۔اختتامی تقریب سپورٹس کمپلیکس بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے کل گیارہ یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ آئی یو بی کے وائس چانسلر نے چیمپئن ٹیم کو مبارکباد دی اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز قاضی عرفان خلیل، نوید اشرف، فیصل اکرام اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور یہ ٹورنامنٹ جیت گئی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور رنر اپ اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور یونیورسٹی آف صوابی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ان کی شاندار کارکردگی اور لگن کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔
#HEC #IUB #ilmiatonline
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 1000 زرعی گریجویٹس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کے اقدام کے تحت چین میں اعلیٰ تربیت حاصل کرنے کے لئے منتخب ہونے والے 221 زرعی گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 1000 زرعی گریجویٹس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کے اقدام کے تحت چین میں اعلیٰ تربیت حاصل کرنے کے لئے منتخب ہونے والے 221 زرعی گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ شرکاء ہووازونگ زرعی یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی میں تربیت حاصل کریں گے۔حکومت پاکستان کی جانب سے چین کی حکومت کے تعاون سے شروع کئے گئے اس اقدام کا مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجیز، کاشتکاری کے جدید طریقوں اور پائیدار زرعی طریقوں میں خصوصی تربیت کے ذریعے پاکستان کی زرعی تحقیق اور ترقی کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری عامر محی الدین نے اپنے خطاب میں زرعی جدت طرازی اور انسانی وسائل کی ترقی کے فروغ کے لئے حکومت پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی زرعی تبدیلی کے لئے تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے جو آبپاشی، بیج ٹیکنالوجی اور فصلوں کے پائیدار انتظام میں جدید طریقوں کو متعارف کرانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
محی الدین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تربیت یافتہ افراد پاکستان کے زرعی وژن کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور واپسی پر ملک کے غذائی تحفظ کے اہداف میں موثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان عوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ایچ ای سی کے مشیر (ایچ آر ڈی) محمد رضا چوہان نے اپنے استقبالیہ کلمات میں ایچ ای سی اور چینی جامعات کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام نہ صرف نوجوان گریجویٹس کی تکنیکی قابلیت کو بڑھاتا ہے بلکہ دو طرفہ تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ محمد رضا چوہان نے چین کی بھرپور اور نظم و ضبط کی ثقافت، زرعی ٹیکنالوجی میں اس کی متاثر کن پیشرفت اور پاکستان کے زرعی منظر نامہ پر تربیتی پروگرام کے تبدیلی کے اثرات کے بارے میں بات کی۔انہوں نے سامعین کو بتایا کہ 668 تربیت یافتہ پہلے ہی دو بیچوں میں چین جا چکے ہیں، جبکہ 221 تربیت یافتہ افراد کا یہ تیسرا بیچ اس اقدام کی رفتار کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تندہی سے سیکھیںنئی ٹیکنالوجیز کو اپنائیں اور پاکستان واپسی پر تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر کام کریں۔چین میں 1000 ایگریکلچر گریجویٹس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کا اقدام زرعی شعبے میں ترقی کی ایک تاریخی کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پروگرام نوجوان پیشہ ور افراد کو مختلف شعبوں میں عملی تربیت حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے جن میں درست زراعت، بیج کی افزائش، آبی وسائل کا انتظام، آب و ہوا کے لئے لچکدار کاشتکاری، اور بائیو ٹیکنالوجی شامل ہیں۔تقریب میں ایچ ای سی، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ (ایم این ایف ایس آر) کے حکام اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندوں کے ساتھ منتخب تربیت یافتہ افراد نے شرکت کی۔تقریب کا اختتام تعلیمی تعاون اور زرعی ترقی کو فروغ دینے میں غیر متزلزل تعاون کے لئے دونوں حکومتوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہوا۔ منتخب تربیت یافتہ افراد میں شرکت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے، اس کے بعد تیسرے بیچ کی چین روانگی کے موقع پر ایک گروپ فوٹو سیشن ہوا۔

یونیورسٹی ماڈل سکول اسلامیہ یونیورسٹی سکولز سسٹمز میں جدید ترین سٹم لیبارٹری کا افتتاح
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے یونیورسٹی ماڈل سکول اسلامیہ یونیورسٹی سکولز سسٹمز میں جدید ترین سٹم لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ بغداد الجدید کیمپس میں واقع اس سکول میں یہ لیبارٹری بہاول پور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور کاٹن کوالٹی پرائیویٹ لمیٹڈ و دیگر کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ سکول کے طلباءوطالبات کو عالمی رجحان کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ریاضی جیسے مضامین کی تعلیم کے لیے سٹم ایجوکیشن پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ اس لیب کے قیام سے ہمارے طلباء وطالبات سٹم ایجوکیشن کی جدت سے مستفید ہو سکیں گے۔ ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی سکولز سسٹمز پروفیسر ڈاکٹر محمد رافع نے ادارے جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات کو جدید نصاب پڑھانے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی۔ اس موقع وائس چانسلر نے طلباء وطالبات کے بناے ہوئے سائنسی ماڈلز کی نمائش کا بھی دورہ کیا اور طلباوطالبات کی سائینسی علوم آنفارمیشن ٹیکنالوجی میں لگن اور دلچسپی کو سراہا۔ تقریب میں ڈینز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی پروفیسر ڈاکٹر خالدمنصور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین رجسٹرار محمد شجیع الرحمن خزانہ دار بشیر حسین ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد پرنسپل شازیہ علوی طارق عمران چیمہ اسٹنٹ ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی سکول سسٹم و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ معیاری تعلیم پرصوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی زیر صدارت آن لائن اجلاس
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) نے صوبے بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز کے ساتھ “معیاری تعلیم” کے موضوع پر ایک آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا۔یہ اجلاس اس لحاظ سے قابلِ فخر موقع تھا کہ ممتاز صنعتکار، معروف سماجی شخصیت اور پاکستان کے تعلیمی و کاروباری میدان کی معزز شخصیت سید بابر علی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سید بابر علی نے پاکستان کے صنعتی و تعلیمی ڈھانچے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور وہ اپنی انتھک کاوشوں، جدت پسندی اور ملک و قوم کی تعمیر کے جذبے سے کئی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اجلاس میں پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے نظام کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے یونیورسٹیوں کی ایکریڈیٹیشن (تسلیم شدہ معیار)، تعلیمی معیار میں بہتری، اور نصاب کی ترقی سے متعلق تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر میرٹ پر داخلوں، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، اور صنعت کے ساتھ قریبی روابط کے فروغ پر زور دیا گیا۔اجلاس میں گورننس، وسائل کی تقسیم، اور سرکاری جامعات کے لیے مالی خود مختاری کے ساتھ بنیادی تعلیمی اقدار کو برقرار رکھنے جیسے اہم نکات بھی زیرِ بحث آئے۔

وائس چانسلرز نے سید بابر علی کی قیادت میں ہونے والی اس سیشن میں بھرپور شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا۔
صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے بھی وائس چانسلرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں جامعات کے معیار، شفافیت اور تعلیمی ترقی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (HI, SI) کے تعاون اور رہنمائی پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں محترمہ زاہدہ اظہر، ایڈیشنل سیکریٹری (یونیورسٹیز)، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی شرکت کی۔
#PHEC #accreditation #quality #curriculum #SyedBabarAli #HigherEducation#ilmiatonline
انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے 26 پبلک سیکٹر امتحانی بورڈز سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ دپاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ثقافتی تقریب
انقرہ: پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ (PEISG) کے اشتراک سے ایک شاندار ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا، جو ترکیہ کا دورہ کرنے والے اُن پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی جو وزیرِاعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف کی خصوصی تعلیمی و ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت یہاں آئے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیمی لحاظ سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔تقریب میں پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جُنید، اوستِم ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مرات علی یولک، پاکستان کی وزارتِ تعلیم کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جناب آفتاب رشید، ترکیہ کی وزارتِ قومی تعلیم کے سینئر حکام، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے کہا کہ طلبہ کا یہ دورہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ترکیہ کے ساتھ تعلیمی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے نوجوان سفیروں کا کردار ادا کریں اور ترکیہ کے تعلیمی و ثقافتی تجربات سے سیکھیں۔ سفیر نے ترکیہ کی وزارتِ قومی تعلیم کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ کے تبادلے، اساتذہ کی تربیت اور نصاب کی ترقی کے شعبوں میں مزید تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات کو “ایک قوم، دو ریاستیں” کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ریکٹر اوستِم ٹیکنیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مرات علی یولک نے کہا کہ اس نوعیت کے تبادلے نوجوان نسل کو ایک دوسرے کی ثقافتوں سے واقفیت فراہم کرتے ہیں اور دیرپا دوستیوں کی بنیاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے PEISG کے کردار کو بھی سراہا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون اور باہمی فہم کو فروغ دے رہا ہے۔
تقریب کے دوران ڈائریکٹر PEISG جناب غالب گیلانی نے مہمان طلبہ کا استقبال کیا اور ادارے کے وژن، سرگرمیوں اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ PEISG کے طلبہ نے پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔وزیرِاعظم کے ’’اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ پروگرام کے تحت 26 پبلک سیکٹر امتحانی بورڈز سے تعلق رکھنے والے 149 نمایاں طلبہ دو مرحلوں میں ترکیہ کے دورے پر گئے۔ اپنے قیام کے دوران طلبہ نے استنبول اور انقرہ کی نمایاں جامعات، تاریخی مقامات اور ثقافتی مراکز کا دورہ کیا، جو اُن کی علمی و شخصی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
#The Embassy of Pakistan in Ankara،#ilmiatonline# Technical University Ankara
جامعہ بلوچستان کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات آئی آر میں چھٹے سمسٹر کے طلبہ و طالبات کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جامعہ بلوچستان کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چھٹے سمسٹر کے طلبہ نے مختلف علمی مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔محمد رضوان نے آل بلوچستان پالیسی میکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ سدرہ مقبول نے پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپیئن شپ PUDC کے ریجنل راؤنڈ میں بلوچستان کی تمام جامعات کے درمیان پہلی پوزیشن اور نیشنل راؤنڈ میں، جو اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن HEC کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح میر مہراب خان نے آل پاکستان آرٹیکل رائٹنگ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقادر مینگل نے طلبہ کی محنت، لگن اور علمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔تقریب کی میزبانی اسسٹنٹ پروفیسر فائزہ میر نے کی، جنہوں نے کامیاب طلبہ کو شعبہ کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔تقریب میں جناب غلام دستگیر نے طلبہ سے حوصلہ افزا خطاب کیا اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقادر مینگل نے شیلڈز پیش گئیں۔