اسلام آباد: طلبہ کے لیے ایک اہم موقع کے تحت بنگلہ دیش میں انڈرگریجویٹ اور انجینئرنگ پروگرامز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اسکالرشپس اہل پاکستانی طلبہ کے لیے دستیاب ہیں۔درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 16 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
خواہشمند امیدوار درخواست دینے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی ویب سائٹ
http://scholarship.hec.gov.pk/
پر وزٹ کریں۔اسکالرشپ سے متعلق مکمل تفصیلات اور اہلیت کے معیار کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں:
https://url-shortener.me/62GT
طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل درخواست مکمل کریں اور فراہم کردہ ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔
#PUNJABEDUCATIONFOUNDATION#womenuniversitysialko#ResearchExcellence#FacultyAchievement#education#HEC#PHEC#ILMIAT
Dr.Tanveer Qasim RanaMinistry of Federal Education and Professional Training Pakistan#womenuniversitysialkoAEOs Association Punjab




پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ماہرین، ماہرِ تعلیم، صنعت اور کاروباری شعبے کے رہنماؤں کو صوبے کی جامعات کو مضبوط بنانے میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔اس اقدام کے تحت جامعات میں مینٹورشپ، فیکلٹی ڈویلپمنٹ، نصاب میں اصلاحات، عالمی شراکت داریوں اور جدید تحقیق کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے، جسے صوبائی سطح پر پختہ عزم اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی حمایت حاصل ہے۔