Skip to main content

https://ilmiatonline.com

قومی خبریں

ہونہار پن ٹیک ایکسپو 2026: طلبہ کے تخلیقی اور جدید منصوبوں کی نمائش، مستقبل کے نوجوان موجدوں کی حوصلہ افزائی…….طلبہ نے جدید خیالات کو عملی منصوبوں کی شکل دے کر اپنی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور مسائل حل کرنے کی مہارت کا مظاہرہ کیا؛

لاہور: ہونہار پن ٹیک ایکسپو 2026 کے دوران طلبہ نے اپنے جدید، تخلیقی اور اختراعی منصوبوں کی نمائش کی اور اپنی علمی و فنی صلاحیتوں، محنت اور مسائل حل کرنے کی استعداد کا بھرپور مظاہرہ کیاایکسپو میں نوجوان طلبہ کو اپنے تخلیقی تصورات کو عملی شکل میں پیش کرنے، جدید منصوبوں کے ذریعے اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور دیگر شرکاء کے ساتھ علم و تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کیا گیا۔

اس موقع پر طلبہ کے پیش کردہ منصوبوں نے اس امر کو نمایاں کیا کہ نوجوان نسل میں جدت، تخلیقی سوچ اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے مستقبل کے چیلنجز کا حل تلاش کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ایکسپو کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، اختراعی سوچ کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں ٹیکنالوجی پر مبنی روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

4 Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے