Skip to main content

https://ilmiatonline.com

قومی خبریں

شعبہ ایڈمنسٹریٹو سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے زیر اہتمام دوسرا میگا بزنس ایکسپو 2026 منعقد کیاگیا۔

z

شعبہ ایڈمنسٹریٹو سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے زیر اہتمام دوسرا میگا بزنس ایکسپو 2026 منعقد کیاگیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران مہمانِ خصوصی تھے ۔ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنس اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز پروفیسرڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر آئی ٹی فیصل شہزاد سربراہ شعبہ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود اور فیکلٹی اراکین بھی شریک ہوئے ۔ تقریب میں شعبے کے ہونہار طلباء کی جانب سے تخلیقی کاروباری اسٹالز جدید منصوبے اور کاروباری آئیڈیاز پیش کیے گئے۔ اس ایونٹ نے طلباءوطالبات کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں عملی کاروباری مہارتوں کاروباری رجحانات اور جدید سوچ کے اظہار کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ وائس چانسلر نے طلباءوطالبات کو اپنی تخلیقی کاروباری صلاحیتوں کاروباری مہارتوں اور جدید خیالات کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کو مفید اقدام قرار دیتے ہوے مقامی صنعتوں سے عملی تعاون کی افادیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے