اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سنڈیکیٹ کا 93 واں اجلاس عباسیہ کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت منعقد ہوا…..مالی سال 2026-27 کے لیے 9571.945 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سنڈیکیٹ کا 93 واں اجلاس عباسیہ کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مالی سال 2026-27 کے لیے 9571.945 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اکیڈمک کونسل کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر بھی غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں ہیومن ریسورس سلیکشن بورڈ قانونی معاملات اور عمومی پالیسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ مظفر ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور ، محمد جاوید اقبال ڈائریکٹر ایچ ای سی ریجنل سینٹر لاہور، زاہدہ اظہر ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈاکٹر محمد حسان طارق ڈپٹی سیکرٹری نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد رافع، ڈاکٹر عالیہ نذیر ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر قیصر اعجاز اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر محمد زمان علی لیکچرار، محمد شجیع الرحمان رجسٹرار و سیکرٹری اور طارق محمود شیخ خزانہ دارشریک ہوئے۔