Skip to main content

https://ilmiatonline.com

سکالرشپعالمی خبریں

آسٹریلیا میں اسٹوڈنٹ ویزا فیس 710 سے بڑھ کر 2500 آسٹریلوی ڈالر ہو گئی، جبکہ ویزا مسترد ہونے کی شرح 24.2 فیصد تک پہنچ گئی

ثر اقدامات کریں۔

یونیورسٹی ورلڈ نیوز میں 7 اکتوبر 2026ء کو شائع ہونے والے تجزیے کے مطابق، آسٹریلیا میں اسٹوڈنٹ ویزا فیس 710 سے بڑھ کر 2500 آسٹریلوی ڈالر ہو گئی، جبکہ ویزا مسترد ہونے کی شرح 24.2 فیصد تک پہنچ گئی۔ مارچ 2026ء میں تقریباً 4,800 درخواستیں مسترد ہوئیں، جن کی ناقابلِ واپسی فیس سے حکومت کو قریب ایک کروڑ آسٹریلوی ڈالر حاصل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں 2025ء کے دوران 35 فیصد ایف ون ویزا درخواستیں مسترد ہوئیں، جبکہ کینیڈا میں نئے اعلیٰ تعلیمی اسٹڈی پرمٹس کی صرف 36 فیصد درخواستیں منظور ہوئیں۔

تجزیے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ویزا فیس کے علاوہ طلبہ کو امتحانات، طبی معائنے، انشورنس اور ٹیوشن ڈپازٹ پر بھی بھاری رقم خرچ کرنا پڑتی ہے، جو درخواست مسترد ہونے کی صورت میں مالی مشکلات بڑھا دیتی ہے۔مصنف سنجے لاؤل نے تجویز دی ہے کہ جامعات ملک وار ویزا منظوری کی شرح شائع کریں، پیشگی ادائیگیوں کو مؤخر کریں اور انکار کی صورت میں ٹیوشن فیس کی واپسی کا خودکار نظام متعارف کرائیں۔ انہوں نے ویزا فیس کا ایک حصہ منظوری کے بعد وصول کرنے کی تجویز بھی دی، تاکہ بین الاقوامی طلبہ کے ساتھ زیادہ شفاف اور منصفانہ برتاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے