Skip to main content

https://ilmiatonline.com

قومی خبریں

شعبہ ہارٹیکلچرل سائنسز فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں ہیج رو سسٹم پر مبنی باغبانی کے باغات کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز

شعبہ ہارٹیکلچرل سائنسز فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گزشتہ دنوں ہیج رو سسٹم پر مبنی باغبانی کے باغات کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرحلہ اہم پھل دار فصلوں  سٹرس آم امرود بیر زیتون اور دیگر بہترین اقسام کے پھلوں کی پیداوار میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے باغبانی کے شعبے میں تحقیق پائیدار پیداواری نظام طلباو طالبات کی تربیت اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے میں شعبہ ہارٹیکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تحقیق کو زراعت کے عملی چیلنجوں سے ہم آہنگ کرنے اور طلباء وطالبات کے لیے علاقائی زرعی شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ شعبہ ہارٹیکلچرل سائنسز نے جدید اور پائیدار باغبانی تحقیق کو آگے بڑھانے اور زرعی تحقیقی اداروں اور کاشتکاروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ باغبانی کے باغات کا دوسرا مرحلہ یونیورسٹی کے تعلیمی اور تحقیقی ڈھانچے میں پھلوں کے جینیاتی ذخائر  کی جانچ طلباء وطالبات کی تحقیق تجارتی باغبانی تدریس آمدنی کے حصول اور ماحولیاتی خوبصورتی کو یکجا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام سے باغبانی میں جدت اور پائیدار زراعت کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا کردار مضبوط ہوگا اور ساتھ ہی مقامی کاشتکاروں کے لیے تحقیق پر مبنی حل بھی فراہم کیے جا سکیں گے۔ اس موقع پر شعبہ ہارٹیکلچرل سائنسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اسلم اور پروفیسر محمد نعیم  فیکلٹی ممبران عملے اور طلباو طالبات موجود تھے

شعبہ انگریزی ادب نے بغداد جدید کیمپس میں یومِ اساتذہ منایا اور کیپ اسٹون پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ عملی طور پر سیکھنے اور مستقبل کی قیادت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے