Home اہم خبریں IUB news……..خواجہ فرید سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ” خواجہ فرید کے کلام میں انسان دوستی” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

IUB news……..خواجہ فرید سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ” خواجہ فرید کے کلام میں انسان دوستی” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

by Ilmiat

خواجہ فرید سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ” خواجہ فرید کے کلام میں انسان دوستی” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت چیئرمین شعبہ سرائیکی و ایڈوائزرآئی یو بی خواجہ فرید سوسائٹی ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ نے کی۔ انکا کہنا تھا کہ خواجہ غلام فریدآفاقی شاعر تھے جنہوں نے اپنی زندگی اور اپنے کلام میں احترام انسانیت اور محبت کا درس دیا ہے۔ خواجہ غلام فرید نے انسان کو خدا سے جوڑا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار بارش کا پہلا قطرہ ہے آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔  تقریب کے مہمان خصوصی و ماہر فریدیات سربراہ شعبہ سرائیکی ایس ای کالج بہاولپور ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ غلام فرید کی زندگی ایسے واقعات سے بھری ہوئی ہے جہاں انہوں نے مذہب، مسلک اور ذات پات سے بالا تر ہو کر انسانیت اور احترام انسان کی بات کی ہے۔ خواجہ غلام فرید کے دیوان میں ہر جگہ ہمیں انسانیت سے پیار، اصلاح، خوف خدا اور ایک دوسرے سے محبت جیسے جذبات ملتے ہیں۔ تقریب سے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سرائیکی ڈاکٹر ریاض حسین سندھڑ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سے حضرت خواجہ غلام فرید نے خدا اور انسان کو دیکھا ہے شاید عام بندہ نہیں دیکھ سکتا۔ اس لیے انسان سے محبت انکا بنیادی نقطہ رہا ہے۔ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے لیکچرار شعبہ سرائیکی و ایڈوائزر کلچر پروموشن سوسائٹی اطہر محمودلاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو حضرت خواجہ غلام فرید کی تعلیمات سے سیکھنا چاہیئے۔ اطہر لاشاری نے سیمینار کے آرگنائزرز کو مبارکباد دی۔ تقریب میں ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو ڈاکٹر غلام اصغر خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر و کو ایڈوائزر خواجہ فرید سوسائٹی ڈاکٹر شاہد نواز، لیکچرار جینڈر اسٹڈیز ڈاکٹر سبطین یاسر گوپانگ اور لیکچرار شعبہ سرائیکی نورین منظور سمیت طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment