Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس مین ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس مین ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز

by Developer

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس نے ایچ ای سی اسلام آباد کی منظوری کے بعد بزنس مینجمنٹ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز کر دیا۔اس سلسلے میں کالج کے سبزہ زار میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کالج میں ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے نصاب میٹرکس میں اعلیٰ قابلیت کو شامل کیا جائے اس طرح ادارے کے تعلیمی قد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کہ کالج میں تحقیقی سرگرمیاں نہ صرف علم کی تخلیق کا باعث بنیں گی بلکہ صنعت کو درپیش خطرات اور چیلنجزسے نمٹنے کے لیے پالیسی سازوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لینے والے اسکالرز کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ روز اول سے اپنی توجہ اپنے مخصوص ارتکاز پر مرکوز رکھیں تاکہ وہ نتیجہ خیز ثابت ہو سکیں اور مقررہ وقت میں اپنے مقاصد کو پورا کر سکیں۔ انہوں نے سکالرز کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک، ڈائریکٹر جنرل پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید، پروفیسر ڈاکٹر سلمان رضوی، پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور پروفیسر چوہدری نذیر احمدنے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان اور ان کی ٹیم کو کامیابی کے ساتھ ایچ ای سی کے نئے تعلیمی پروگراموں کی منظوری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سکالرز کو مشورہ دیا کہ وہ آپریشنل پہلوؤں پر توجہ دیں تاکہ مضبوط معیشت اور کاروبار کے عملی حل پیش کیے جاسکیں۔ انہوں نے تعلیمی برادری میں ایک مثالی ریسرچ اسکالر بننے کے لیے مسلسل اور سخت محنت کی ضرورت پر زور دیا۔

You may also like

Leave a Comment