Home کانفرنسز / کانووکیشن عالمی معیار کی تعلیم کے فروغ کے لیے کوالٹی ایشورنس کا مؤثر نظام ناگزیر ہے، جو طلبہ کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر

عالمی معیار کی تعلیم کے فروغ کے لیے کوالٹی ایشورنس کا مؤثر نظام ناگزیر ہے، جو طلبہ کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر

پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی ایشورنس اِن ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی کانفرنس بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں 13 سے 15 اپریل 2026 تک منعقد ہوئی، جس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی

by Ilmiat

کراچی — پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی ایشورنس اِن ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی کانفرنس بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں 13 سے 15 اپریل 2026 تک منعقد ہوئی، جس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔

“عالمی شہریت کے فروغ میں کوالٹی ایشورنس کا اسٹریٹجک کردار” کے عنوان سے منعقدہ اس کانفرنس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل تبدیلی، مائیکرو کریڈینشلز اور اعلیٰ تعلیم میں قیادت جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

May be an image of dais and text that says 'PAKISTAN INHIGHER 6 cation ption skmu KHYBER MEDICAL UNIVERSITY 6 th International Conference of Pakistan an Network of Quality er IPNO PNOTHE HF ua Tn'

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق (ایگزیکٹو ڈائریکٹر HEC)، ڈاکٹر سیدہ آسیہ بخاری (صدر PNQAHE)، ڈاکٹر افتخار احمد (وائس چانسلر BMU)، ڈاکٹر سہیل نقوی (سی ای او نالج اسٹریم)، ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع (چیئرمین HEC سندھ) اور مسٹر اسٹیگ آرنے سکجیرون (چیئرمین یونیسکو گلوبل کنونشن) سمیت ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی معیار کی تعلیم کے فروغ کے لیے کوالٹی ایشورنس کا مؤثر نظام ناگزیر ہے، جو طلبہ کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

You may also like

Leave a Comment