Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی کالج آف اینڈ ڈیزائن شعبہ آرکیٹیکچرکے زیر اہتمام طلباؤ طالبات کے تھیسز کی نمائش کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف اینڈ ڈیزائن شعبہ آرکیٹیکچرکے زیر اہتمام طلباؤ طالبات کے تھیسز کی نمائش کا انعقاد

طلباء کو مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے.......وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

by Ilmiat

 پنجاب یونیورسٹی کالج آف اینڈ ڈیزائن شعبہ آرکیٹیکچرکے زیر اہتمام طلباؤ طالبات کے تھیسز کی نمائش کا انعقادکیا گیا جس میں 27 گرایجوئیٹس نے آرٹ ورک پیش کیے۔اس موقع پروائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزپروفیسرڈاکٹرمحبوب حسین، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ نسیم، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ طلباء کو مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں طلباء کی جانب سے سماجی مسائل اور مقامی آرکیٹیکچرکو آرٹ کے ذریعے بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء نے بلند اورکلچرل عمارتوں کے علاوہ چھوٹے گھروں سمیت مختلف پراجیکٹس پیش کئے ہیں جومہارتی اعتبار سے قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے بہترین آرٹ ورک کیلئے طلباؤطالبات کوتربیت فراہم کرنے پر اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ نمائش میں ملتان میں قائم پائیدار ہاؤسنگ سوسائٹیز سے لے کر مردان کی ثقافتی رنگا رنگی کو اجاگر کرنے والے کلچرل سینٹرز تک مختلف منصوبے شامل ہیں، جبکہ جھنگ، نلتر، اوکاڑہ، پاراچنار اور بہاولپور سمیت دیگر علاقوں کے منصوبے بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ یہ نمائش طلبہ کی صلاحیتوں اور پاکستان میں آرکیٹیکچر کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔
کیا گیا جس میں 27 گرایجوئیٹس نے آرٹ ورک پیش کیے۔اس موقع پروائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزپروفیسرڈاکٹرمحبوب حسین، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ نسیم، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ طلباء کو مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں طلباء کی جانب سے سماجی مسائل اور مقامی آرکیٹیکچرکو آرٹ کے ذریعے بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء نے بلند اورکلچرل عمارتوں کے علاوہ چھوٹے گھروں سمیت مختلف پراجیکٹس پیش کئے ہیں جومہارتی اعتبار سے قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے بہترین آرٹ ورک کیلئے طلباؤطالبات کوتربیت فراہم کرنے پر اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ نمائش میں ملتان میں قائم پائیدار ہاؤسنگ سوسائٹیز سے لے کر مردان کی ثقافتی رنگا رنگی کو اجاگر کرنے والے کلچرل سینٹرز تک مختلف منصوبے شامل ہیں، جبکہ جھنگ، نلتر، اوکاڑہ، پاراچنار اور بہاولپور سمیت دیگر علاقوں کے منصوبے بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ یہ نمائش طلبہ کی صلاحیتوں اور پاکستان میں آرکیٹیکچر کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔

You may also like

Leave a Comment