Home اہم خبریں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی )میں ادب، لسانیات اور زبان  کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی )میں ادب، لسانیات اور زبان  کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

کانفرنس کے انعقاد پر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس ادب، زبان اور لسانیات کے میدان میں جدید تحقیق، عالمی رجحانات اور علمی مکالمے کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

by Ilmiat

لاہور:
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP) میں منعقد ہونے والی ادب، لسانیات اور زبان کے موضوع پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔افتتاحی سیشن میں ملکی و غیر ملکی ماہرینِ ادب و لسانیات، اساتذہ، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کانفرنس کے انعقاد کو علمی و فکری تبادلے کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ زبان اور ادب معاشروں کی فکری تشکیل، تہذیبی شناخت اور سماجی ہم آہنگی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ تحقیق، تنقیدی سوچ اور تخلیقی اظہار کے فروغ کے لیے ایسے بین الاقوامی علمی فورمز کا تسلسل برقرار رکھیں۔ 

May be an image of one or more people and text

You may also like

Leave a Comment