Homeخبریںسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کیلئے فیسوں میں ریلیف، تعلیمی اداروں کے طلباء کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معافی فیصلہ زیر غورہے۔۔۔۔۔۔نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلباء کو ریلیف دینے کا اقدام اٹھائیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کیلئے فیسوں میں ریلیف، تعلیمی اداروں کے طلباء کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معافی فیصلہ زیر غورہے۔۔۔۔۔۔نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلباء کو ریلیف دینے کا اقدام اٹھائیں۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کیلئے فیسوں میں ریلیف کا فیصلہ زیر غورہےسیلاب زدہ علاقوں کے پبلک تعلیمی اداروں کے طلباء کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معافی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجویز دے دی ہےحتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، فیصلے سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوگا۔ متاثرہ طلباء کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔ نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلباء کو ریلیف دینے کا اقدام اٹھائیں۔ ملک کو درپیش موجودہ چیلنج سے نکلنے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔