Home Uncategorized پاک، جرمن منصوبہ بندی: یو ای ٹی لاہور میں شہری و دیہی زمینوں اور ثقافتی ورثے کی کراس کلچرل پرسیپشن پربین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد۔۔۔۔۔ ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے جرمنی اور پاکستان کے مابین مشترکہ کاوشوں پر اتفاق

پاک، جرمن منصوبہ بندی: یو ای ٹی لاہور میں شہری و دیہی زمینوں اور ثقافتی ورثے کی کراس کلچرل پرسیپشن پربین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد۔۔۔۔۔ ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے جرمنی اور پاکستان کے مابین مشترکہ کاوشوں پر اتفاق

by Ilmiat

شعبہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ (سی آر پی) کے زیر اہتمام یو ای ٹی میں شہری اور دیہی زمین کی تزئین و آرائش اور ثقافتی ورثے کے کراس کلچرل پرسیپشن پربین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں پاکستان اور جرمن کے ماہرین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقادٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈورٹمنڈ جرمنی،یو ای ٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو) اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)اسلام آباد کے اشتراک سے ہوا،جس میں پائیدار شہری منصوبہ بندی، دیہی ترقی، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔کانفرنس کا مقصدجرمنی، فلپائن، ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی ورثے کے تحفظ پرتعاون کو فرغ دینا تھا۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

مہمان مقررین نے جرمنی کی شہری منصوبہ بندی کے فریم ورک اور پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے ان کے ماڈلز پر روشنی ڈالی،انہوں نے پائیدار شہری منصوبہ بندی کے اقتصادی پہلوؤں پر گفتگو بھی کی۔مقررین نے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور جدید انفراسٹرکچر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔انہوں نے  مقامی کمیونٹیز کی منصوبہ بندی کے عمل کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علمی تعاون کو فروغ دینے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا۔کراس کلچرل نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کانفرنس عالمی چیلنجز حل کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ کانفرنس میں شریک عالمی مندوبین نے پاکستان کے ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ کانفرنس میں وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی،بین الاقوامی مقررین پروفیسر ڈاکٹر ڈائیٹوالڈ گرُون (ٹی یو ڈورٹمنڈ یونیورسٹی، جرمنی)،ڈاکٹر سید کومائل طیب (یونیورسٹی آف اصفہان، ایران)، پروفیسر ڈاکٹر طبسم رضا (یونیورسٹی آف فلپائن)،پروفیسر ڈاکٹر شاکر محمود مایو (یو ای ٹی لاہور)،تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان اور طلبی کی کثیر تعداد نے سرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment