صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم میں تمام تبادلوں اور تعیناتیوں پرمکمل پابندی ہے اور اب کے بعد تمام ترتبادلے ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت ہوں گے، رانگ پوسٹنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کیاجائے اور خود کار نظام کے تحت میرٹ پر اساتذہ کے تبادلے ہوں گے، ای ٹرانسفر ایپ کے تحت خواتین کو آسانی فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی گئی ہے، سال میں تبادلہ صرف ایک بار اور تعلیمی سال کے اختتام پر ہوگا۔ مختلف انڈی کیٹرز مقررکئے گئے ہیں جن میں سکول میں گزاراگیادورانیہ، سکول اور گھر کا فاصلہ، سالانہ نتائج اور دیگراہم انڈیکیٹرز شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری، ڈائریکٹرایجوکیشن ثمینہ الطاف، ڈائریکٹر آئی ٹی صلاح الدین اوردیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرتعلیم کو بتایاگیا کہ سال میں صرف ایک بار محکمہ تعلیم ضرورت کے مطابق خالی اسامیوں پر تبادلوں کیلئے اساتذہ سے درخواستیں طلب کرے گا، خواہشمند امیدواران خالی سکولوں پر آن لائن اپلائی کریں گے، ڈیجیٹلائزڈ نظام کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویری فیکیشن کریں گے اور خودکار نظام کے تحت میرٹ پر تبادلہ ہوگا۔ صوبائی وزیرتعلیم نے ہدایات جاری کی کہ ٹرانسفرپالیسی ایپ کو مزید فعال بنایاجائے اوریک ٹکنیکیل کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے تاکہ جلد ازجلد ایپ پر خالی پوزیشنیں مشتہرکی جائے۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے اور دور دراز کے علاقوں اورخصوصاً خواتین کو دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں جس کامکمل طور پر تدارک کیاجائیگا اور خودکارنظام کے تحت میرٹ پر بغیرکسی سفارش کے تبادلے ہوں گے۔
ٹرانسفرپوسٹنگ سال میں ایک دفعہ اور تعلیمی سال کے اختتام پر ہوگی،…… وزیرتعلیماولین ترجیح ہوگی کہ اساتذہ کوقریبی علاقوں میں تعینات کیاجائے اور خواتین اساتذہ کو ہرممکن آسانی فراہم کی جائے، فیصل خان ترکئی
37