Home اہم خبریں سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام  ایک روزہ سیمینار سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں فرائض منصبی کی تکمیل کی ذمہ داری کے موضوع پر  منعقد کیا گیا……..نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاشرے کی بنیاد دو چیزوں پر تھی اور وہ ہیں وہ ہے امانت وصداقت۔ اور  آج بھی ہمارا معاشرہ بھی انہی اصولوں کی روشنی میں پروان چڑھ سکتا ہےپروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن

سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام  ایک روزہ سیمینار سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں فرائض منصبی کی تکمیل کی ذمہ داری کے موضوع پر  منعقد کیا گیا……..نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاشرے کی بنیاد دو چیزوں پر تھی اور وہ ہیں وہ ہے امانت وصداقت۔ اور  آج بھی ہمارا معاشرہ بھی انہی اصولوں کی روشنی میں پروان چڑھ سکتا ہےپروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن

by Ilmiat

سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام غلام محمد گھوٹوی ہال میں  ایک روزہ سیمینار سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں فرائض منصبی کی تکمیل کی ذمہ داری کے موضوع پر  منعقد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیزنے کی۔ تقریب کے مہمان اعزاز پروفیسر  علامہ محمد یوسف خان شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور تھے۔ نقابت کے فرائض  اسسٹنٹ پروفیسر  فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر  ذوہیب  نے ادا کیے۔پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمٰن ڈائریکٹر سیرت چیئر نے استقبالیہ اور خیر مقدمی کے کلمات ادا کیے، انہوں نے منتظمین، تمام شرکا، اور مہمان اعزاز  کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے مہمان اعزاز پروفیسر  علامہ محمد یوسف خان  نے اپنے خصوصی خطاب میں حاضرین مجلس کے سامنے  سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں فرائض منصبی کی تکمیل کی ذمہ داری  کی اہمیت کو خوب اجاگر کیا، ذمہ داری کی بجا آوری کی  اہمیت  وضرورت کو واضح کیا، یونیورسٹی اور طلبہ وطالبات کی روز مرہ کے معاملات میں پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے سیرت نبوی کی روشنی میں حل وتعاون کا تعامل بھی پیش کیا، اس کے ساتھ ہی ذمہ داری  کی تکمیل کے لیے حاضرین کو کئی تجاویز بھی دیں جس کی روشنی میں ایک مثالی معاشرے، بابرکت ماحول کا قیام عمل میں لایا جا سکتا۔نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسے اپنے فرائض منصبی کو سر انجام دیا،  نبوی اصول  کیا تھے اس کا چارٹ پیش کیا کہ فرائض منصب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تکمیل کی ذمہ داری میں اصول اربعہ ہیں: آیات کی تلاوت، تزکیہ نفس،  کتاب اللہ کی تعلیم، اور حکمت ودانائی، اس کی بدولت ایک مثالی معاشرہ قائم کیا۔ آج بھی انہی اصول کی تعلیمات کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ آخر میں صدرِ مجلس پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز  نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاشرے کی بنیاد دو چیزوں پر تھی اور وہ ہیں وہ ہے امانت وصداقت۔ اور  آج بھی ہمارا معاشرہ بھی انہی اصولوں کی روشنی میں پروان چڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں معاونت اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، خزانہ دار ڈاکٹر عبدالستار ظہوری،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، ایڈیشنل رجسٹرار عارف رموز،سینئر سٹاف افیسر  وسیم احمد صدیقی، سینئر صحافی و ممبر اے پی این ایس ہمایوں گلزار اور طلبا وطالبات موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment