گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج کا چوتھا کانووکیشن منعقد ہوا۔جس میں گزشتہ پانچ سیشنز کے ماسٹرز اور بی ایس پروگرامز کے کامیاب طلباء و طالبات کو میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کانوکیشن میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عاشق حسین،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی،ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر ریحانہ الیاس ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر شہزاد منورچیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر حبیب علی مرزا بھی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔کانوکیشن میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے طلباء و طالبات میں 312 ڈگریاں 28 اکیڈیمک رول آف آنر اور ہم نصابی سرگرمیوں پر 7 رول آف آنر تقسیم کئے۔
پرنسپل ایم اے او کالج پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد رانا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اس موقع پر کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ذہنی غلامی کی بجائے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ دور حاضر میں معاشرتی ترقی کا بہترین ذریعہ تعلیم ہی ہے جس کے ذریعے مڈل کلاس طبقے کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم نے ہمیشہ معیاری تعلیم کی اہمیت پر پر زور دیا ہے اور ہماری مثبت پالیسیوں سے پنجاب کی جامعات کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔اس لئے اساتذہ مستقبل کے تقاضوں سے نوجوان نسل کو روشناس کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی و گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر سید اصغر علی زیدی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے پیغام خودی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ آج ہم اگر اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں تو اعلی تعلیم کو فروغ دینا ہو گا۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد رانا نے پانچ سالوں بعد ایم اے او کالج میں کانووکیشن کے انعقاد کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
دور حاضر میں تعلیم معاشرتی تعمیر و ترقی کا اہم ترین ذریعہ ہے……….. تعلیم کے ذریعے ہی مڈل کلاس طبقے کو اٹھایا جا سکتا ہے……..صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا ایم اے او کالج کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب
27