Home اہم خبریں UHS News……..یو ایچ ایس نے نیا تعلیمی کیلنڈر اور امتحانی قوانین منظور کر لیے؛ منسلک اداروں میں فیکلٹی کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ ……..بایومیٹرک حاضری میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کے لیے لازمی قرار

UHS News……..یو ایچ ایس نے نیا تعلیمی کیلنڈر اور امتحانی قوانین منظور کر لیے؛ منسلک اداروں میں فیکلٹی کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ ……..بایومیٹرک حاضری میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کے لیے لازمی قرار

by Ilmiat

ونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبہ کی حاضری کو براہ راست مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام منسلک کالجز کو لازمی طور پر اپنے طلبہ کی بایومیٹرک حاضری کے ریکارڈز ہر ماہ یو ایچ ایس کو جمع کرانے ہوں گے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے نوٹیفکیشن کے مطابق، جن طلبہ کی حاضری 90 فیصد سے کم ہوگی، انہیں پروفیشنل امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ فیصلہ جمعرات کے روز یو ایچ ایس اکیڈمک کونسل اور بورڈز آف اسٹڈیز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں حاضری، امتحانی قوانین اور تعلیمی معیارات سے متعلق اہم پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید رٹھور نے کی، جبکہ اس میں سرکاری و نجی میڈیکل کالجز اور منسلک ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔

کونسل نے نئے امتحانی قوانین کی منظوری دی، جس کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ کے لیے ہر مضمون میں تھیوری اور پریکٹیکل کے الگ الگ کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ مزید برآں، کسی بھی پروفیشنل امتحان میں کامیابی کے لیے کم از کم 70 فیصد مجموعی نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ یہ قوانین 2024-25 کے سیشن میں داخل ہونے والے طلبہ پر لاگو ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment