Home خبریں #NUST PRIDE OF PAKISTAN….نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نَسٹ) نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔……..نَسٹ–PNEC کے تین طلبہ پر مشتمل ٹیم نے ‘Lift Up 2024–2025 Industry-Oriented Graduate Projects’ مقابلہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔………طالبہ زینب علی چیین–یوکے کی ژیان جیاوٹونگ–لیورپول یونیورسٹی میں منعقدہ باوقار سمر انڈرگریجویٹ ریسرچ فیلوشپ (SURF) کے لیے واحد پاکستانی کے طور پر منتخب ہوئیں

#NUST PRIDE OF PAKISTAN….نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نَسٹ) نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔……..نَسٹ–PNEC کے تین طلبہ پر مشتمل ٹیم نے ‘Lift Up 2024–2025 Industry-Oriented Graduate Projects’ مقابلہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔………طالبہ زینب علی چیین–یوکے کی ژیان جیاوٹونگ–لیورپول یونیورسٹی میں منعقدہ باوقار سمر انڈرگریجویٹ ریسرچ فیلوشپ (SURF) کے لیے واحد پاکستانی کے طور پر منتخب ہوئیں

by Ilmiat

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نَسٹ) نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

نَسٹ–PNEC کے تین طلبہ پر مشتمل ٹیم نے ‘Lift Up 2024–2025 Industry-Oriented Graduate Projects’ مقابلہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ یہ مقابلہ ترک ایرو اسپیس کے زیر اہتمام منعقد ہوا تھا، جس میں دنیا بھر کی 67 جامعات کے 747 طلبہ نے 222 منصوبے پیش کیے۔ نَسٹ ٹیم کا فائنل ایئر پروجیکٹ “Multiphysics Analysis and Design Optimization of Composite Nose Radome Part of Supersonic Combat Aircraft Covering Thermal, Electromagnetic, Aerodynamic and Mechanical Disciplines” بہترین قرار پایا اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح نَسٹ کے شعبہ گورنمنٹ اینڈ پبلک پالیسی (BPA-2k22) کی فائنل ایئر طالبہ زینب علی نے بھی ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ وہ چین–یوکے کی ژیان جیاوٹونگ–لیورپول یونیورسٹی میں منعقدہ باوقار سمر انڈرگریجویٹ ریسرچ فیلوشپ (SURF) کے لیے واحد پاکستانی کے طور پر منتخب ہوئیں۔ زینب نے یہ فیلوشپ مکمل فنڈنگ کے ساتھ حاصل کی اور تین ماہ تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ان کا تحقیقی پوسٹر بھی اکتوبر 2025 میں منعقد ہونے والے SURF پوسٹر مقابلہ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ دونوں کامیابیاں نَسٹ کے لیے نہ صرف فخر کا باعث ہیں بلکہ پاکستان کے نوجوانوں کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا ثبوت بھی ہیں۔ ✨

You may also like

Leave a Comment