Home خبریں NUST Newsاین یو ایس ٹی بزنس اسکول کی عالمی سطح پر شاندار نمائندگی……ڈاکٹر فریسہ ملک اور پانچ باصلاحیت طلبہ نے 21 جولائی سے 3 اگست 2025 تک سائبیریا فیڈرل یونیورسٹی (SibFU) کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس پروسیس مینجمنٹ (IBP) کی میزبانی میں منعقدہ سمر یونیورسٹی 2025 میں بھرپور شرکت کی۔

NUST Newsاین یو ایس ٹی بزنس اسکول کی عالمی سطح پر شاندار نمائندگی……ڈاکٹر فریسہ ملک اور پانچ باصلاحیت طلبہ نے 21 جولائی سے 3 اگست 2025 تک سائبیریا فیڈرل یونیورسٹی (SibFU) کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس پروسیس مینجمنٹ (IBP) کی میزبانی میں منعقدہ سمر یونیورسٹی 2025 میں بھرپور شرکت کی۔

by Ilmiat

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اند ٹیکنولوجی( NUST) این یو ایس ٹی بزنس اسکول نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ ڈاکٹر فریسہ ملک اور پانچ باصلاحیت طلبہ نے 21 جولائی سے 3 اگست 2025 تک سائبیریا فیڈرل یونیورسٹی (SibFU) کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس پروسیس مینجمنٹ (IBP) کی میزبانی میں منعقدہ سمر یونیورسٹی 2025 میں بھرپور شرکت کی۔

سمر یونیورسٹی، SibFU کا سب سے بڑا بین الاقوامی تعلیمی منصوبہ ہے جس میں اس سال 19 ممالک سے 300 شرکاء نے حصہ لیا۔ اس سال کا موضوع “گلوبل انٹرپرینیورشپ اِن رئیل اینڈ ورچوئل اسپیس: ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن لیڈرشپ کمپٹینسیز” تھا، جس نے طلبہ کو علمی تربیت، بین الثقافتی تعاون اور ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق قائدانہ صلاحیتیں نکھارنے کا موقع فراہم کیا۔

این یو ایس ٹی کے طلبہ نمائندگان میں حبا خالد، زین اصغر، محمد عمار، زُہا فاطمہ (BBA 2k22) اور افنان ورک (BBA 2k21) شامل تھے۔ طلبہ نے دو ہفتوں کے اس پروگرام میں لیکچرز، مشترکہ منصوبوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے کر پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں اور قائدانہ قابلیت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فریسہ ملک کو بطور مدعو غیر ملکی فیکلٹی لیکچرز دینے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ انہوں نے درج ذیل موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیے:

  • ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اسٹارٹ اپس کی توسیع
  • ڈیٹا ڈرائیون انٹرپرینیورشپ اور بگ ڈیٹا اینالیٹکس
  • اختراعات اور ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے لیے دانشورانہ املاک (Intellectual Property)

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر فریسہ ملک کا لیکچر دانشورانہ املاک پر براہِ راست روس کی دیگر جامعات میں نشر کیا گیا، جس نے اس کی عالمی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔

این یو ایس ٹی بزنس اسکول نے اس شاندار کامیابی کو اپنے عزم کا تسلسل قرار دیا کہ وہ انٹرپرینیورشپ، اختراع اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے میدان میں مستقبل کے رہنماؤں کو تیار کرنے کے لیے علم کی روشنی کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

You may also like

Leave a Comment