….
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مختلف امتحانی سنٹرز کے اچانک دورے کئے جہاں انہوں نے کیو آر کوڈ سکین کر کے امیدواروں کی شناخت چیک کی۔ وزیر تعلیم نے کیو آر کوڈ سکیننگ کے دوران جعلی امیدوار پکڑ لیا۔ طالبہ صبا اپنی بہن کی جگہ پرچہ دے رہی تھی۔ دوسری جانب چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود نے بھی مختلف امتحانی سنٹرز کے دورے کے دوران ایک جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جہاں فیضان اپنے دوست میسم علی کی جگہ امتحان دیتا پایا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر فیضان اور صبا کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ نقل اور دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیو آر کوڈ سکین ٹیکنالوجی سے نقل اور دھوکہ دہی کا راستہ بند کر دیا ہے۔ اب کوئی امیدوار کسی کی جگہ پرچہ نہیں دے سکتا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ جعل سازی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ وزیر تعلیم نے تمام سنٹرز کے نگران عملہ اور سکواڈ کو امیدواروں کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی