Home اہم خبریں IUB News…….یوم دفاع کی مناسبت سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خصوصی تقریب 

IUB News…….یوم دفاع کی مناسبت سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خصوصی تقریب 

by Ilmiat

یوم دفاع کی مناسبت سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر کیپٹن سہیل اکبر شہید کے والد اکبر بھٹی اور کیپٹن حسان عابد شہید کے والد ڈاکٹر محمد عابد مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن،پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر چیئرپرسن شعبہ سپیشل ایجوکیشن و ڈین فیکلٹی آف آن لائن اینڈ ڈیسٹنس ایجوکیشن،محمدشجی الرحمان رجسٹرار،ڈاکٹر مصور حسین بخاری چیئرمین شعبہ سیاسیات، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک، ڈاکٹر شہباز علی خان چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر محمد عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز،آصف ندیم ایڈوائزرآئی یو بی  ڈیبیٹنگ سوسائٹی، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز،ذوالفقار سعید ڈائریکٹر آئی ٹی، عبدالودود چیف سیکیورٹی آفیسر،رانا محمد اشرف ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات،مزمل فیاض لیکچرار شعبہ انگریزی لسانیات، احمد بلال لودھی لیکچرار شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن،برکا خان لیکچرار شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن،منیب ملک المعروف بلڈرز، ندیم ورک، فیکلٹی ممبران اور افسران نے شرکت کی۔چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نیشہدا کے والدین اور ورثاء کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع دھرتی پر مر مٹنے، ملک کی حفاظت کرنے کا دن ہے اور یہ دن دشمن کو پیغام دینے کا دن ہے کہ ارض پاک کی حفاظت ہمار ا ایمان اور ہماری ذمہ داری ہے۔ 1965کی جنگ پاکستان کی پہلی جنگ تھی جس میں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف ہماری فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہوگئی اور انھیں شکست سے دوچار کیا۔پاکستان اس وقت بھی معاشی جنگ لڑ رہا ہے اور ہم سب کو ملکر پاکستان کو اس جنگ سے آزاد کروانا ہے۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے شہداکی فیملی کو طلبا کے بنائے ہوئے خطاطی کے نمونے پیش کیے۔ 

You may also like

Leave a Comment